مالیگاؤں( ہم بھارت ) آزاد نگر پولیس اسٹیشن میں گذشتہ دنوں تہذیب ہائی کے پاس رہنے والا 27 سالہ فریادی مصدق احمد خورشيد احمد نے سنگین شکایت کی کہ 27 سالہ ملزم شیخ نعیم شیخ محمد نے تنازعہ کرتے ہوئے فریادی پر نا معلوم تیز دھار ہتھیار اور لوکھنڈی کرسی سے حملہ کر دیا۔ اس کے علاوہ ملزم دو اور دیگر نے لاتوں اور گھونسوں سے مار پیٹ کر کے فریادی کو شدید زخمی کردیا۔ اس پاداش میں پولیس نے ملزمان کے خلاف 42 / 326 / 504 / 506 / 34 / کا قانونی معاملہ مکمل کیا۔ آگے کی قانونی کاروائی پی ایس آئی واگمارے کے حوالے ہے
سروے نمبر 55 سے نابالغ لاپتہ
مالیگاؤں (ہم بھارت ) سٹی پولیس اسٹیشن میں سوامی سمرتھ کالونی و جئے ہند کالونی کے آگے کیمپ کے 38 سالہ فریادی راجے اشوک چوہان نے شکایت کی کہ گذشتہ دنوں کسی نا معلوم ملزم نے فریادی کی نا با لغ بچی کو کسی طرح کا لالچ دے کر نا معلوم وجوہات کی بناء پر اغوا کرکے راہ فرار اختیار کرلی۔ اس شکایت پر مذکورہ پولیس نے نا معلوم کے خلاف 30 / 2021 / 363 کا معاملہ مکمل کیا۔