مالیگاؤں (ہم بھارت) مالیگاؤں شہر میں عید بعد سے لگاتار بچوں کے اغواء ہونے کی واردات میں اضافہ ہورہا ہے۔ گذشتہ دنوں آزاد نگر پولس اسٹیشن میں حکیم نگر گلی نمبر 5 کا ساکن 40 سالہ فریادی صابر شیخ مصطفی نے شکایت درج کرائی کہ کسی نا معلوم ملزم نے فریادی کی سات سالہ نابالغ لڑکی کو نا معلوم وجوہات کی بناء پر کسی طرح کا لالچ دیکر اغواء کرلیا۔ اس شکایت پر آزاد نگر پولس کے عملہ نے ملزم پر قلم 46/363/2021 کے تحت مقدمہ داخل کرتے ہوئے آگے کی قانونی کاروائی PSI واگھمارے کے سپرد کی
29 مئی سنیچر کو نلوں میں پانی نہیں آئے گا، شہریان سے تعاون کی گذارش: کارپوریشن کمشنر
مالیگاؤں( ہم بھارت ) مالیگاؤں شہر کارپوریشن کے 21 ویں کمشنر بھالچندر گوساوی نے مطلع کیا کہ بروز سنیچر 29 مئی کو ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے نلوں میں پانی نہیں آئے گا۔ لہذا شہریان اس بات توجہ دیں کہ سنیچر کو نلوں میں پانی نہیں آئے گا اس لئے پانی احتیاط سے استعمال کریں۔ اس خبر سے اپنے پاس پڑوس والوں کو بھی آگاہ کردیں۔