شکیل پترکار: گذشتہ دنوں نیشنل ہائے وے پر تعمیر ایکتا ہوٹل اچانک گر پڑی جس کی خبر شہر میں جنگل کی آگ طرح پھیل گئی۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا کہ طوفانی ہوا کی وجہ ہوٹل کا اگلا حصہ منہدم ہوگیا۔ اس حادثہ کے ساتھ ساتھ مخالفت پارٹی کے ورکرز کی جانب سے اور عوام کی جانب سے شہر میں چرچہ جاری ہے کہ وہ کونسا لیڈر ہے جو اس معاملے میں سب سے پہلے ایکتا ہوٹل پہنچ گیا؟ وہ کونسا لیڈر ہے جس کی ایکتا ہوٹل میں پارٹنر شپ ہے ؟
یاد رہے شہر میں طوفانی بارش اور ہواؤں سے بہت سی جگہوں پر نقصانات ہوئے لیکن یہ لیڈر وہاں کیوں نہیں پہنچے؟ اس تعلق سے کوئی بیان کیوں نہیں دیا؟
مالیگاؤں( شکیل پترکار ) ناگ چھاپ جھوپڑ پٹی کے ساکن ساکن سراج الدین عبد الرحمن نے پوارواڑی پولس اسٹیشن میں شکایت کی کہ گلشیر نگر کا ساکن ملزم شیخ ربانی اور اس کے تین ساتھیوں نے مل کر گذشتہ دنوں فریادی کو زبردست طریقے سے مارا اور 50 ہزار کا مطالبہ کیا۔ ملزمین نے کہا کہ اگر پیسے نہیں ملے تو الیکٹرک کرنٹ دے کر جان سے مار دیں گے۔ یاد رہے کہ گذشتہ دنوں فریادی نے پولس کو مالدہ شیوار گیارہ ہزار کالونی میں بندوق کی خبر دی تھی۔ جوکہ عائشہ نگر پولیس اسٹیشن میں درج ہے۔ اسی بات کو لیکر ملزمین نے فریادی کے ساتھ یہ حرکت کی۔ اس معاملے میں پولس نے ملزمین کے خلاف 78/34/506/323/385/2021 کے تحت معاملہ مکمل کیا