Advertising

اکاؤنٹ آفیسر قمرالدین شیخ عہدے سے سبکدوش، راجو کھیرنار متوقع اکاؤنٹ آفیسر

Hum Bharat
Monday, 31 May 2021
Last Updated 2021-05-31T14:57:13Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates


مالیگاؤں ( شکیل پترکار ) مالیگاؤں شہر کارپوریشن کے اکاؤنٹ آفیسر اور سینئر نائب کمشنر قمرالدین شیخ شمس الدین عرف قمرالدین بھیا کارپوریشن کے ہر محکمہ میں خدمات انجام دینے والے واحد مسلم آفیسر ہیں جو صاف گوئی اور ایمانداری سے زیادہ مقبول رہے۔ کارپوریشن میں رہتے ہوئے عوامی نمائندوں اور سوشل ورکروں کے ساتھ ساتھ عوام الناس کے کام کاج کر کے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔ فی الحال جون کو موصوف اپنی طویل ملازمت سے سبکدوش ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اطلاع ملی ہے کہ موجودہ اکاؤنٹ آفیسر کی حیثیت سے کارپوریشن کے موجودہ صفائی انچارج آفیسر راجو کھیرنار متوقع طور پر اکاؤنٹ آفیسر بننے والے ہیں اور اگر راجو کھیرنار موجودہ اکاؤنٹ آفیسر بن گئے تو پھر سب کو لے کر چلیں گے اس طرح کی امید ہے۔ معلوم ہوکہ سبکدوش ہونے والے اکاؤنٹ آفیسر قمرالدین شیخ شمس الدین صاحب نے اپنی طویل ملازمت میں ہر شعبہ کے افراد کا دل جیتا  تب جاکر ان کا نام بلند رہا۔ موصوف نے کسی سے کوئی شکایت نہیں کی بلکہ سب کا شکریہ ادا کیا اور آگے بھی موصوف اپنی ذات سے شہر کی عوام کے کام کاج میں دل چسپی رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔


راجو کھیرنار موجودہ اکاؤنٹ آفیسر بننے والے ہیں ان سے گزارش ہے کہ موصوف اپنی نئی ذمہ داری قبول کر تے ہوئے سب کو لے کر چلیں اور کارپوریشن کے علاوہ ٹھیکیداروں اور عوام کے دلوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوں

کارپوریشن کے چوبیس ملازمین ملازمت سے سبکدوش


مالیگاؤں ( شکیل پترکار )مالیگاؤں شہر کارپوریشن کے کل چوبیس ملازمین جن میں اعلی آفیسران اور کلرک کے علاوہ میونسپل کارپوریشن کے ٹیچرز شامل ہیں ۔اس طرح یکم جون ۲۰۲۱  کو چوبیس ملازمین اپنی طویل ملازمت سے سبکدوش ہوگئے ہیں۔ اس میں سے علی اکبر دواخانے کے دو ملازمین جن میں رازق چودھری اور مجید شاہ بھی شامل ہیں۔ ان کے اعزاز میں تقریب الوداع بھی منعقد کی گئی جہاں پر سماجی فاصلے کی دھجیاں اڑائی گئی اور منہ پر ماسک نہیں لگایا گیا۔ 


خطیب قریشی نے نظامت کے فرائض انجام دیے اس موقع پر دواخانے کا پورہ اسٹاپ موجود تھا۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl