مالیگاؤں ( شکیل پترکار ) مالیگاؤں شہر اسمبلی حلقہ نمبر 114 کے موجودہ رکن اسمبلی مجلس کے MLA مفتی محمد اسمعیل قاسمی کو شہر نے 24 اکتوبر 2019 کو مالیگاؤں کا MLA بنا کر قانون ساز ادارے اسمبلی میں بھجا تاکہ شہر کے عوامی مسائل کو مجلسی انداز میں اسمبلی میں پیش کر سکے مگر افسوس ہائے افسوس 19 ماہ مکمل ہوجانے کے باوجود بھی مقامی مجلس MLA مفتی محمد اسمعیل قاسمی نے عوام کا دل جیتنے میں نا کام رہے یا یوں کہے کہ مقامی مجلس MLA مفتی اسماعیل قاسمی ہر عوامی محاذ پر فیل اور بری طرح سے نا کام ہو چکے ہیں اس طرح کی شہر میں عوامی چرچہ تیزی سے جاری ہے 19 ماہ کم نہیں ہوتا کام کرنے والے کیلئے اور جو کام کرنا ہی نہیں جانتا اس کو 20 برس بھی کم ہی پڑیں گے۔
کم از کم سرکار میں وزن نہیں ہے یا موجودہ سرکار سنتی ہی نہیں یا پھر اپوزیشن کے درجے میں ہی نمائندگی کا بھی زبردست فقدان صاف طور پر دیکھائی دے رہا ہے۔ کام کرنے والا چاہئے اور ساتھ میں لگن اور امنگ بھی۔ دھکے بھی کھانا پٹرھتا ہے اور عوامی کاموں کا تجربہ بھی بے انتہا ضروری ہوتا ہے تب کام کرنا آسان ہوتا ہے اپنے پٹروسی دھولیہ کے اولین مسلم MLA فاروق شاہ نے پہلی ہی مرتبہ MLA بنے اور اپنی صلاحيت پر کام کر کے دھولیہ کی عوام کا دل جیت لیاس پر کہنے والے نے کہا کہ مفتی صاحب دھولیہ کے MLA سے سبق سیھکنا چاہیئے دیو پور کے قبرستان کی درستگی کیلئے سرکار سے 80 لاکھ کا خطیر فنڈ لائے اور اپنا MLA فنڈ سے دھولیہ میں عوامی و بنیادی و تعميراتی کام کر کے عوام کا دل کم مدت میں جیت لیا
اس کے برخلاف شہر کے MLA مفتی صاحب نے صرف کورونا کی آڑ میں کوئی بھی عوام و سماجی کاموں کو بلکل نہیں کیا اور نہ ہی سرکار میں جاکر کامیاب نمائندگی کی اور نہ ہی 19 ماہ کے طویل عرصے میں شہر کے عوام کا دل جیتا اور آگے بھی موصوف سے امیدیں کم ہی دیکھائی دیتی ہیں۔تو پھر کس منہ سے کہا جائے کہ موجودہ MLA شہر میں MLA کے لیول کا کام کاج کریں گے معمولی کام تو ہوتا نہیں تو کیا خاک آگے کام ہوگا
19 ماہ گزر گیا ایک بھی مجلس ورکر یا شہر کے نوجوان طبقہ مزدور بزرگ اور خاص کر خواتين حضرات یہ بتائيں کہ حضرت نے یہ فلاں فلاں کام زمین پر کیئے ہیں ایک بھی مثال نہیں ملےگی۔
یاد رکھنا 2023 میں شہر کے عوام آپ سے سوال کریں گے تب آپ کیا جواب دوگے ابھی کچھ نہیں بگڑ ا باقی وقت بچا ہے اپنے اسمبلی حلقے میں کام کر کے اپنے مخلص عوام کا دل جیت لیا جائے اور لمبی مدت تک آپ قائد بنے رہیں یاد رکھنا ناکامی اور نا تجربہ کاری غرورتوڑ دیتی ہے