اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ میں مزید شدت پیدا ہوتی جارہی ہے۔ دونوں ایک دوسرے کے حملے کا برابر جواب دے رہے ہیں۔ ابھی تک اسرائیل حماس اور غازہ کے درمیان صرف ہوائی حملے ہورہے تھے لیکن اب اسرائیل نے حماس سے لڑنے کے لئے غازہ سرحد پر بڑی تعداد میں فوج بھیج دی ہے مزید 9 ہزار فوجیوں کو تیار رہنے کا حکم دے رکھا ہے۔
اس دوران "آرگنائزیشن آف اسلامک کو آپریشن" نے 16 کو مئی کو 57 مسلم ممالک کی میٹنگ منعقد کی ہے۔ او آئی سی نے ٹوئیٹ کرکے بتایا کہ یہ میٹنگ سعودی عرب کے ذریعے منعقد کی جارہی ہے۔ یاد رہے کہ بروز جمعہ کو اسرائیل نے شمالی غازہ نے توپ اور گولہ بارود سے خطرناک حملہ کیا جس میں ایک ہی خاندان کے 6 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اس علاقے کے یقیہ فلسطینیوں کو مجبورا وہاں سے ہجرت کرنی پڑی۔ حالانکہ اسرائیل کے اس حملے کی جواب میں فلسطینی کی جانب( غازہ ) سے بھی 1800 سے زائد راکٹ داغے گئے اور 600 سے زائد ہوائی حملے بھی کئے جس میں تقریبا 3 عمارتیں تباہ ہوئیں۔
یاد رہے کہ بین الاقوامی سطح پر جنگ بندی کی کوششوں کے باوجود حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ شدت بڑھتی ہی جارہی ہے۔ ایسے میں اب انتظار اس بات کا ہے کہ 57 مسم ممالک کی بیٹھ میں کیا فیصلہ ہوگا اور معاملہ کس نتیجے پر پہنچے گا؟