🌹زیبائش شوہر کے لیے يا کسی اور کے لیے؟💅🏻
خاوند بیوی کہیں جا رہے تھے، بیوی نے حسبِ معمول نوک پلک سنواری ہوئی تھی اور ٹیکسی کے انتظار میں کھڑے تھے۔
اتنے میں ٹیکسی آئی اور وہ اس میں بیٹھ گئے، کچھ دیر بعد ٹیکسی ڈرائیور نے کہا: اپنی بیوی سے کہیں کہ یہ لپ اسٹک کا شیڈ مٹا دیں مجھے اچھا نہیں لگ رہا۔
یہ سنتے ہی شوہر نے غصے سے ڈرائیور کا گریبان پکڑا اور بولا: تمہاری ہمت کیسے ہوئی جو تُو نے یہ بات بولی ہے۔
ڈرائیور نے مسکراتے ہوئے کہا: بھائی! اگر یہ آپ کے لیے سجی سنوری ہوتی تو گھر میں سجتی یہ تو راستے کے لیے تیار ہوئی ہیں اور راستے کی ہر چیز پر تنقید و پسندیدگی کا اختیار ہر شخص کو ہے۔
مرد کا غصہ جھاگ کی طرح بیٹھ گیا اور رومال نکال کر بیوی کو دیا اور کہا کہ لپ اسٹک صاف کر لو۔
شاید اس بات میں حقیقت نہ ہو مگر ایک سچائی ضرور ہے۔
عورتیں واقعی اپنے شوہروں کے لیے کم اور لوگوں کے لیے زیادہ تیار ہوتی ہیں، کسی تقریب میں جانا ہو تو گھنٹوں سیلون میں لگا دیتی ہیں، مگر شوہر کے آنے کا وقت ہو تو کبھی ان کے لیے تیار نہیں ہوتیں، صاف کپڑے بھی نہیں بدلتی، صبح سے شام تک کئی دن ایک ہی لباس میں گھومتی ہیں، سر جھاڑ منہ پھاڑ۔
مگر ہم اس کے برعکس کرتے ہیں شاید یہی وجہ ہے کہ مردوں کو دوسروں کی بیویاں اور اپنے بچے زیادہ اچھے لگتے ہیں۔
ہر دوسری عورت کے پاس اینڈرایئڈ موبائل ہے، فیس بک، واٹس اپ، انسٹا گرام بھرے پڑے ہیں، پوچھو تو صحیح وقت نہیں تو ان سب کا کیا کرتے ہو؟ گویا دنیا بھر کے آڑ کباڑ کے لیے ہمارے پاس بے تحاشہ وقت ہے، لیکن جو شوہر ہمارے لیے دنیا بھر کی خاک چھانتا ہے، اس کے لیے دس منٹس ہمیں نہیں ملتے کہ گھر آنے والے ہیں خود کو تھوڑا سیٹ کر لوں۔
ياد رکھیں! غیروں کے لیۓ سجنا سنورنا آپ کو نقصان دے گا اور اللہ تعالیٰ ناراض ہوں گے۔ اپنے شوہر کے لیۓ سجنا سنورنا آپ کو فائدہ دے گا اور اللہ تعالیٰ راضی ہوں گے۔ جیسے شادیوں میں ٹائم اور سجتی اور سنوارتی ہیں اسی طرح روزمرہ زندگی میں بھی تھوڑا ٹائم اور سج سنوار کر اپنے خاوند کو راضی کر لیں اور اپنی ازدواجی زندگی کو خوشگوار بنا لیں۔
میری بہنو! شوہر کے لیے زیب و زینت کا عمل اپناؤ، اس کے لیے بناؤ سنگار کرو، اس کے لیے سجنا سنورنا کرو، اسکا دل لگا کر رکھو، اس کی توجہ کا مرکز بنو، اس کے چہرے پر مسکراہٹ کی وجہ بنو۔ اس کے لیے راحت و سکون کی وجہ بنو۔
مقصد یہ نہیں کہ ہر وقت دلہن بن کر رہیں، لیکن خود کو تھوڑا مینٹین کریں، جب خاوند گھر آنے والے ہوں تو دس منٹس نکال کر ہلکا پُھلکا اپنی زینت پر لگایئں، یہ عمل آپکو بہت فائدہ دے گا۔
ياد رکھیں! نیک عورتوں کی صِفات میں سے ایک صِفت یہ بھی ہے کہ شوہر جب اپنی بیوی کو دیکھے تو اس کا دل خوش ہو جاۓ، یہ نیک عورت کی ایک صِفت ہے۔
جبکہ ہمارے مذہب میں زمانہِ جاہلیت کی طرح تیار ہو کر باہر نکلنے سے منع کیا گیا ہے، یہ نہیں کہا گیا کہ تم اپنے گھروں میں بھی سجا سنورا نہ کرو، بلکہ کہا گیا ہے کہ زیبائش شوہر کے لیے ہے۔💐