ہم بھارت: شیگاؤں شہر میں ایک شرمناک اور دل کو دہلانے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک باپ نے اپنے حافظ بیٹے کا قتل کردیا۔
بتایا جارہا ہے کہ شوہر کے ظلم و ستم سے پریشان مقتول کی والدہ 15 دنوں سے میکے گئی ہوئی تھی۔ مقتول محمد سلیم کی والدہ نے بتایا کہ اس کے شوہر نے پہلے بھی کئی مرتبہ سلیم کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ تفصیلات کے مطابق سلیم نے اس سال سیلانی میں مسجد میں تراویح پڑھائی تھی۔ اور انہیں گاؤں والوں کی طرف سے نذرانہ بھی پیش کیا گیا تھا۔ ظالم باپ کی ان پیسوں پر نیت خراب ہوگئی تھی اور وہ باربار بیٹے کو پیسوں کے لئے پریشان کررہا تھا۔ جبکہ مقتول حافظ سلیم نے یہ پیسے 17 مئی کو اپنی بہنوں کی ہونے والی شادی کے لئے رکھے تھے۔ لیکن ظالم باپ نے پیسوں کی لالچ میں اپنے ہی بیٹے کو قتل کردیا۔ مقتول کی والدہ کی شکایت پر پولس نے فرار باپ کو بالاپور سے گرفتار کرکے قتل کا مقدمہ درج کردیا ہے۔ اور باریک بینی سے تفتیش کررہی ہے۔