لاش ملت مدرسہ کے سامنے پائی جانے سے سنسی
12 سالہ مقتول ارسلان شیخ |
مالیگاؤں( ہم بھارت ) آزاد نگر پولس اسٹیشن میں رحمت آباد کے ساکن 42 سالہ فریادی شیخ سلیم شیخ موسی نے شکایت کی کہ 22 مئی کو شام میں 4 بجے سے 23 مئی 2021 کی رات 11 بجے کے درمیان کسی نا معلوم شخص نے فریادی کا 12 سالہ نابالغ بچہ ارسلان شیخ سلیم کا اغواء کیا۔
تفصیلات کے مطابق درج بالا تاریخ اور مقام سے فریادی کا لڑکا ارسلان اپنے دوستوں کے ہمراہ کھیلنے گیا ہوا تھا۔ اور شام میں 7 بجے کے درمیان اپنے والد کو فون کیا اور کہا کہ ابّو مجھے نیا آزاد نگر سے لینے آؤ۔ اس کے بعد فریادی جب رات 9 بجے اپنے مکان میں آیا تو رات 9 بجے ارسلان گھر پر موجود نہیں تھا۔ تب فریادی کے گلی کے لوگوں نے بچے کو تلاش کرنا شروع کیا۔
آج صبح 7 بجے گولڈن نگر علاقے میں واقع مدرسہ ملّت کے سامنے مولانا ازہری کے گھر کے پاس 12 سالہ نابالغ ارسلان کی لاش پائے جانے سے سنسنی پھیل گئی۔ جائے واردات پر آزاد نگر پولس عملہ اور پوارواڑی پولس اسٹیشن کے عملہ نے مشترکہ طور پر لاش کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے مقامی سول ہاسپٹل میں پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کیا۔ اس موقع پر ASP ,DYSP, PI Parekar اور PI بھوئی وغیرہ کے ساتھ مقامی ڈی ایس بی اپنے طور سے جانچ و تحقیق میں سرگرم دیکھے گئے۔
تادم تحریر مہلوک کی پوسٹ مارٹم رپورٹ ظاہر ہونے میں تاخیر رہی۔ ممکن ہے شہر کی تاریخ میں نابالغ کے اغواء اور قتل کی اولین واردات مذہبی شہر رونما ہوئی۔ غالب گمان ہے کہ مذکورہ پولس اغواء کی قلم 363/2021/ کے ساتھ ساتھ قتل کی قلم 302 کا اندارج کرے گی اور جلد ہی نابالغ کے قتل کا پردہ فاش کرے گی۔ اس اغواء اور قتل پر شہر میں طرح طرح کے چرچے جاری ہیں۔