Advertising

مہاراشٹر حکومت کا بڑا اعلان دسویں بورڈ امتحان نہیں ہوں گے۔ جون آخر تک طلبہ کے رزلٹ ظاہر کئے جائیں گے

Hum Bharat
Friday 28 May 2021
Last Updated 2021-05-28T14:55:21Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

ممبئی (ہم بھارت)کورونا وباء کے چلتے دیگر جماعتوں کی طرح دسویں اور بارہویں کے امتحانات کی تاریخ بھی بڑھائی جارہی تھی۔ جس کی وجہ سے طلبہ میں تجسس اور بے چینی کا ماحول تھا۔ لیکن آج بروز جمعہ 28 مئی 2021 کو مہاراشٹر کی وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ کی جانب سے دسویں بورڈ امتحان کے تعلق سے ایک بڑا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس اعلان سے طلبہ کی اکثریت خوش ہیں تو وہی دوسری جانب بہت زیادہ سنجیدگی سے پڑھائی کرنے والے طلبہ اس فیصلے سے ناراض ہیں۔


آج بروز جمعہ وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کے ذریعہ یہ اعلان کیا گیا ہے کہ کورونا وباء کے چلتے دسویں بورڈ کے امتحانات نہیں ہوں گے۔ جون کے آخر تک طلبہ کے رزلٹ ظاہر کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ یاد رہے کہ طلبہ کے یہ رزلٹ نویں جماعت اور دسویں کے انٹرنل امتحان کی بنیاد پر ہوں گے۔ یعنی کہ طلبہ نے اسکول یا کلاس میں جو امتحان دیئے ہیں اسی کی بنیاد پر دسویں کا فائنل رزلٹ بنایا جائے گا۔ 


ایسے میں یہ ضرور ہوسکتا کہ اس رزلٹ سے بہت سارے طلبہ خوش یا مطمئن نہ ہوں۔ جو طلبہ اس رزلٹ سے مطمئن نہیں ہوں گے ان کے لئے یہ سہولت رکھی گئی ہے کہ وہ کورونا ختم ہونے کے بعد امتحان دے سکیں گے اور پھر اس بنیاد پر ان کا رزلٹ بنایا جائے گا۔



البتہ ورشا گائیکواڑ نے ANI کو جو بیان دیا ہے اس بالکل واضح ہوچکا ہے کہ دسویں بورڈ کے امتحانات نہیں ہوں گے اور جون آخر تک رزلٹ کا اعلان کردیا جائے گا۔ 

ورشا گائیکواڑ نے بارہویں بورڈ امتحان کے تعلق سے بلائی گئی میٹنگ میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر بارہویں بورڈ امتحان کے تعلق سے بھی اپنی بات رکھی۔ جس کی خبر انہوں اپنے آفیشل ٹیوٹر کے ذریعے دی۔ امید ہیکہ بارہویں بورڈ امتحان کے تعلق سے بھی جلد ہی فیصلہ لیا جائے گا۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl