Advertising

نئی بیماری بلیک فنگس سے ناندیڑ میں 16 مریضوں کی موت

Hum Bharat
Wednesday, 19 May 2021
Last Updated 2021-05-19T16:36:45Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 ناندیڑ (ہم بھارت ) ایک طرف کورونا کا عتاب جاری ہے۔ لوگ بڑی تعداد میں موت کا شکار ہورہے ہیں۔ خوف و دہشت کا ماحول بنا ہوا ہے۔ تو وہی دوسری جانب نئی بیماری بلیک فنگس کا بھی قہر شروع ہوگیا ہے۔ بلیک فنگس کے تعلق سے اس وقت مہاراشٹر کے شہر ناندیڑ سے بہت ہی افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے۔ 


حاصل ہوئی تفصیلات کے مطابق  مہاراشٹر کے شہر ناندیڑ میں نئی بیماری بلیک فنگس کے 92 مریض پائے گئے ہیں جس میں سے 16 مریضوں کی دوران علاج موت واقع ہوگئی ہے۔ ضلع انتظامیہ اس بیماری پر قابو پانے کی کوشش کررہا ہے۔ مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کہا کہ اس بیماری میں مبتلا افراد کا علاج راجیو گاندھی آروگیہ یوجنا کے تحت کیا جائے گا۔ 

ماہرین کے مطابق اس بیماری میں مریض کی آنکھ ناک اور گلا متاثر ہوتا ہے۔ ناندیڑ میں اس بیماری سے 50 مریض صحت یاب ہونے کی اطلاع بھی موصول ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ اس بیماری سے متاثر مریض کا آپریشن کرکے اسے بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اگر کورونا وائرس کی بات کی جائے تو ناندیڑ ضلع میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 208 افراد کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl