*تارک مہتا کا الٹا چشمہ فیم من من دتہ کیخلاف ممبئی کے امبولی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج*
*""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""*
*مشہور ٹی وی سیریل اداکارہ پر ذات پات اور سماجی بھید بھاؤ کیخلاف دلت اور والمیکی سماج میں غصہ کی لہر*
===-۰-=== ===-۰-=== ===-۰-===
*من من دتہ بھی جنسی استحصال کا شکار ہو چکی ہیں، انہوں نے اپنا تلخ تجربہ خود سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا*
--۰--۰--۰--۰--۰--۰--۰--۰--۰--۰--۰--۰--۰--۰--۰--
*ممبئی/مالیگاؤں (صابر گوہر/ ہم بھارت) 29,مئی:*. مشہور وی سیریل 'تارک مہتا کا الٹاچشمہ' میں ببیتا کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ من من دتہ گزشتہ کئی دنوں سے تنازع میں گھری ہوئی ہیں۔ کچھ دنوں قبل اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے دلت سماج کے لئے ذات پات کا لفظ استعمال کیا تھا۔ اب ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد لوگوں نے انہیں زبردست ٹرول کیا اور ان کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا.من من دتہ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ میں بھی یوٹیوب پر آنے والی ہوں۔ شکایت کنندہ کا الزام ہے کہ اس دوران انہوں نے اپنی بات رکھتےہوئے والمیکی سماج کی توہین کی ہے۔ اداکارہ من من دتہ کے خلاف امبولی پولیس نے ایف آئی آر درج کی ہے. معاملہ ایٹروسٹی ایکٹ2015 کے تحت کیا گیا ہے۔من من دتہ نے یہ پوسٹ 10 مئی کو کیا تھا۔ بتادیں کہ ایس سی / ایس ٹی ایکٹ کے تحت مظالم کی روک تھام کے دفعہ u / s 295A IPC ، u / s 3 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔شکایت میں مزید کہا گیا ہے کہ جس انسٹاگرام پروفائل پر یہ ویڈیو جاری کی گئی ہے اس میں لاکھوں ممبران ہیں اور اس ویڈیو کو دیکھ کر سماج کے لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اور ان کی توہین کی گئی ہے۔
لہذا من من دتہ کو گرفتار کیا جانا چاہئے۔ اداکارہ نے اپنے ایک ویڈیو میں دلت سماج کے لئے ذات پات کا لفظ استعمال کیا تھا.اداکارہ کے اس تبصرے کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں صارفین نے گھیر لیا اور بہت سے لوگوں نے ان کی اس ویڈیو پر اعتراض کیا ہے۔ تاہم اپنی غلطی کا احساس ہونے کے بعد من من دتہ نے اس ویڈیو کو انسٹاگرام سے ڈیلیٹ کردیا ہےاورصفائی دی ہے.
واضح رہے کہ تارک مہتا کا الٹا چشمہ گزشتہ 12 سالوں سے ناظرین کی تفریح کرتا آرہا ہے ۔ ٹی آر پی میں بھی یہ شو کافی دھمال مچاتا رہا ہے ۔ ویسے تو تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے سبھی کردار اپنی اداکاری کی وجہ سے ناظرین کے درمیان کافی پسند کئے جاتے ہیں ، لیکن شو میں ایک ایسی بھی اداکارہ ہیں جو اپنی اداکاری کے ساتھ ہی اپنی خوبصورتی کیلئے بھی سرخیوں میں چھائی رہتی ہیں ۔ یہ اداکارہ تارک مہتا کا الٹا چشمہ کی ببیتا جی یعنی من من دتہ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو رہتی ہیں۔ ان کی خوبصورتی لوگوں کو دیوانہ بنا دیتی ہے لیکن ایک وقت تھا جب وہ بھی جنسی استحصال کا شکار ہوئی تھیں اور #MeToo پر انہوں نے اپنے تجربات کو شیئر کرکے چونکا دیا تھا۔
سال 2017 میں جب #MeToo کی لہر ہندوستان میں آئی توکئی اداکاراؤں نے اپنے برے تجربات کے بارے میں کھل کر بات کی۔ صرف اتنا ہی نہیں کئی خواتین نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر ماضی کی وہ تلخ باتیں بتائیں جو وہ کبھی کسی کو نہیں بتا سکی تھیں۔ من من دتہ نے بھی اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں ایک بڑا انکشاف کیا تھا۔