مالیگاؤں مقامی پرانت اور کارپوریشن کی کاروائی میں ہوٹل شیو پنجاب اور ہوٹل شیو سویتا گرینڈ پر 50 50 ہزار کا جرمانہ عائد
مالیگاؤں( ہم بھارت ) ان دنوں مہاراشٹر بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔ اسکول، دفاتر، اور ہوٹل وغیرہ کے لئے گائیڈ لائن بھی جاری کی گئی ہے۔ گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے والوں پر انتظامیہ کی جانب سے کاروائی بھی کی جارہی ہے۔ اسی ضمن میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر مالیگاؤں ممبئی آگرہ روڈ پر واقع ہوٹل شیو پنجاب اور ہوٹل شیو سویتا گرینڈ کے خلاف شہر کے محصول انتظامیہ ایڈیشنل پرانت آفیسر وجیا نند شرما اور مقامی کارپوریشن کی جانب سے کاروائی کرتے ہوئے 50 50 ہزار کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ ساتھ ہی دونوں ہوٹلوں کو سیل کردیا گیا۔
شہر میں مکھیوں کی بہتات کارپوریشن کہاں ہے ؟
مالیگاؤں شہر میں ان دنوں گرمی کے ساتھ ساتھ مکھیوں کی بھی بھرمار ہوچکی ہے۔ اس پر ستم یہ کہ کارپوریشن خواب خرگوش میں ہے' بیماری پھیلنے کا اندیشہ ہے اس لیے پہلی فرصت میں کارپوریشن توجہ دے کر شہر میں دواؤں کا چھڑکاؤ کریں تاکہ عوام بیماریوں سے محفوظ رہے اس معاملے میں تمام عوامی نمائندوں کو بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔