مالیگاؤں( ہم بھارت ) شہر کے مالدہ شیوار میں الریحان نامی گوشت کی کمپنی چلتی ہے، جہاں پر شہر و بیرون شہر سے مزدور کام کرنے آتے ہیں۔
حاصل تفصیلات کے 26 مئی 2021 کو رات میں تقریبا 2 بجے کے درمیان ممبئی کا ساکن 38 سالہ مزدور فیروز جعفر شیخ کی کسی بات کو لیکر تکرار ہوگئی۔ اس دوران مخالفین نے فیروز شیخ کی چھاتی پر بائیں جانب شدید حملہ کردیا جس کی وجہ سے اس کی جگہ پر ہی موت واقع ہوگئی۔
پوسٹ مارٹم کے بعد ڈاکٹر حضرات نے بتایا کہ وار اتنی شدت سے کیا گیا تھا کہ مقتول کہ جائے واردات پر ہی موت واقع ہوگئی۔ مقتول فیروز کے رشتہ داروں نے بتایا کہ وہ چار ماہ قبل ہی الریحان گوشت کمپنی میں کام کے لئے آیا تھا۔ اس کے چار بچے ہیں اور بیوی کا دو سال قبل ٹرین حادثہ میں انتقال ہوچکا ہے۔ اس وقت بچے نانی نانا کے گھر رہتے ہیں۔ فیروز کے گھر والوں نے کمپنی اور خاطیوں کے خلاف کارروائی کی مانگ کی ہے۔
اس معاملے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔ البتہ پوار واڑی پولس عملہ اس معاملے کی باریک بینی سے تفتیش و قانونی کاروائی میں سرگرم ہے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد شفیق اینٹی کرپشن اور انکی ٹیم کے تعاون سے باڈی رشتہ داروں کے حوالے کردی گئی ہے۔