مالیگاؤں( نامہ نگار ) مالیگاؤں ڈیولپمنٹ آغاز ہی سے عوامی مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ ایم ڈی ایف کے صدر و اراکین مسلسل عوامی رابطے میں ہیں اور شہری مسائل پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
اسی سلسلے میں 20 مئی بروز جمعرات مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے صدر احتشام بیکری والا نے وارڈ نمبر 14 کے مسائل کے تعلق سے پربھاگ نمبر 3 کے آفیسر سے رابطہ کیا اور انہیں وارڈ نمبر 14 عبداللہ نگر A اور B کا دورہ کرایا۔ احتشام شیخ کے ساتھ پربھاگ آفیسر بڈگوجر اور ایس آئی کلیم اختر نے وارڈ کا دورہ کیا۔ دورہ کے بعد فوری طور پر جنگی پیمانے پر وارڈ میں صاف صفائی کرائی گئی۔ وارڈ نمبر 14 میں ایم ڈی ایف کے صدر نہایت متحرک ہیں اور انہیں وارڈ کے عوام کی ہمدردی بھی حاصل ہورہی ہے۔
نمائندہ سے بات کرتے ہوئے احتشام بیکری والا نے کہا کہ ہمارا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے۔ اور اس خدمت کے لئے ہم ہر وقت تیار ہیں۔ وارڈ کے جو بھی سماجی و عوامی مسائل ہوں گے ہم اسے حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ مزید کہا کہ ہم بیان بازی اور کاغذ بازی سے زیادہ عملی اقدام پر یقین رکھتے ہیں۔