سارے چراغ لے کے زمانہ چلا گیا
ہم اپنی روشنی میں اکیلے کھڑے رہے
مالیگاؤں: امت ابھی مولانا ولی رحمانی اور مولانا صیہب کے غموں کو جھیل ہی رہی تھی کہ مالیگاؤں نذیریہ مسجد کے مولانا حنیف بھی ہمیں الوداع کہے گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔
ہمارے ان اکابرین کا رضائے الہی سے یوں الوداع کہے جانا امت کا عظیم خسارہ ہے۔ امت اس وقت عظیم دکھ سے گذر رہی ہے۔ مولانا حنیف ایک جید عالم دین تھے۔ بیباکی آپ کی شخصیت کا خاصہ تھی۔
حاصل تفصیلات کے مطابق 4 اپریل 2021 بروز اتوار کو مولانا حنیف صاحب دامت برکاتہم نے تہجد کی نماز پڑھی بعد نماز فجر نورانی مرکز مشورہ میں شرکت کرکے واپس گاڑی پر لوٹ رہے تھے کہ عمر بن خطاب مسجد بڑا کے قبرستان کے پاس چکر آنے کی وجہ سے گاڑی لے کر دیوار سے ٹکراگئے جس کی وجہ سے مولانا کے سر پر شدید چوٹ آگئی۔ شدید چوٹ آنے کی وجہ سے خون زیادہ بہہ گیا انہیں فورا دواخانہ لے جایا گیا۔ لیکن راستے میں ہی رضائے الٰہی سے مولانا کا انتقال ہوگیا۔
اناللہ واناالیہ راجعون۔ مولانا موصوف کی تدفین آج رات 9 بجے بڑا قبرستان میں عمل میں آئے۔
اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے ۔جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ درجات میں بلندی عطا فرمائے۔