مالیگاؤں: شہر مالیگاؤں کی مٹی میں وہ بات ہے کہ پوری دنیا میں یہاں سے نکلنے والے افراد اپنی الگ شناخت بنالیتے ہیں۔ اس مٹی نے ایسے جواہر پاروں کو جنم دیا جو الگ الگ شعبوں میں شہر کا نام ہندوستان اور پوری دنیا میں روشن کررہے ہیں۔ انہیں ناموں میں سے ایک نام جناب یوسف رانا کا ہے جو ادبی و صحافتی حوالوں سے ملک بھر میں جانے جاتے ہیں۔ موصوف کا تعلق شہر مالیگاؤں سے ہے لیکن فی الحال ممبئی میں مقیم ہیں۔ ادبی حوالوں سے بات کی جائے تو یوسف رانا کے تین شعری مجموعے منظر عام پر آچکے ہیں۔ اور مزید خوشی کی بات یہ ہیکہ مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکیڈمی کی جانب سے موصوف کے چوتھے شعری مجموعے کے مسودہ کا انتخاب ہو چکا ہے۔ جوکہ شہر مالیگاؤں، ممبئی اور ادبی حلقوں کے لئے باعث مسرت و فخر کا مقام ہے۔ یاد رہے کہ مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکیڈمی کی جانب سے چنندہ لوگوں کے ہی مسودہ کا انتخاب کیا جاتا ہے جس کا خرچ و اشاعت اکیڈمی کے زیر اہتمام ہوتا ہے۔
جناب یوسف رانا کو مالیگاؤں شعراء کرام کی جانب پرخلوص مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔ یاد رہے کہ ماضی میں یوسف رانا کے تین شعری مجموعے کسک، لفظوں کا لمس، اور "پھر سے کہونا" منظر عام پر آچکے ہیں۔ چوتھا شعری مجموعہ خوشبوئے زنبیل عنقریب اردو اکیڈمی کے زیر اہتمام منظر عام پر آئے گا۔ یوسف رانا مالیگاؤں کا وہ ستارہ ہے جو ادبی و صحافتی حوالوں سے ہندوستان بھر میں اپنی روشنی بکھیر رہا ہے۔ موصوف بہترین شاعر کے ساتھ ساتھ کامیاب ناظم اور زبردست صحافی بھی ہیں۔ ہم دعا گو ہیں کہ آپ یوں ہی کامیابی کی منزلیں طے کرتے رہیں۔