Advertising

ایس آئی او (SIO) نے شہر میں نافذ لاک ڈاؤن کے متعلق دیا ڈپٹی کمشنر کو میمورنڈم

Hum Bharat
Wednesday, 7 April 2021
Last Updated 2021-04-07T11:22:13Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates


اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا ،مالیگاؤں نے شہر میں کلکٹر کے ذریعے نافذ کئے گئے جزوی لاک ڈاؤن کے متعلق ڈپٹی کمشنر نتین کاپڑنیس صاحب سے 6 اپریل بروز منگل کو کارپوریشن آفس میں ملاقات کی ساتھ ہی عوام کی ضروریات زندگی کے متعلق ایک میمورنڈم پیش کیا جسمیں ان نکات پر زور دیا گیا کہ لاک ڈاؤن لگنے کی وجہ سے شہر کا مزدور طبقہ کیسے زندگی گزارے گا۔ اگر شہر کی میڈیکل، کرانہ وغیرہ دکانیں کھلی بھی رہیں تو مزدور کے پاس پیسہ ہی نہیں رہے گا تو وہ ان دکانوں سے سامان کیسے خریدے گا؟؟  


ساتھ ہی بجلی بل معافی کی بھی درخواست کی گئی اسی کے ساتھ ساتھ یہ گذارش بھی کی گئی کہ لاک ڈاؤن کی متعینہ میعاد تک عوام پر سے ٹیکسوں کا بوجھ ہٹایا جائے۔ آئی پی ایل کے ریاست مہاراشٹر میں ہونے والے میچوں کو دوسرے مقام پر منتقل کرنے کی بات بھی کہی گئی۔ اس موقع پر شبلی محمد( زونل سکریٹری ایس آئی او مہاراشٹر نارتھ ) مقامی ممبران میں سیف الرحمن (صدر مقامی)، عمار انصاری، وقاص عامر موجود تھے۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl