Advertising

قانون ہندو توا کا غلام ہے !

Hum Bharat
Thursday, 8 April 2021
Last Updated 2021-04-08T07:53:18Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 #قانون_ہندوتوا_کا_غلام_ہے

✍: سمیع اللہ خان


ہندوستانی سسٹم کے مسلم دشمنی میں لت پت ہونے کا اس سے بڑا ثبوت اور کیا ہوگا کہ ناموسِ رسالتﷺ پر بڑھ چڑھ کر حملہ کرنے والا، رسول اللہ کی ذات پر کھلے عام پریس کانفرنس کرکے کیچڑ اچھالنے والا ہندو سوامی آج تک آزاد گھوم رہا ہے


ہندو رکھشا دَل کا صدر پنکی چودھری بھی آزاد گھوم رہاہے جس نے امانت الله خان کا سر کاٹ کر لانے والے کو  ۵۱ لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا تھا 

دوسری طرف دانش علی کو میرٹھ پولیس نے گرفتار کرلیا کیونکہ اس نے سوامی نرسنگھانند کا سر قلم کرنے کی ترغیب دی تھی 

یہ جو کہاجاتا ہے کہ بھارت میں قانون اندھا ہوتاہے وہ دراصل مسلمانوں کےخلاف اندھا ہوتاہے اور یہاں قانون سب کے لیے برابر نہیں بلکہ ہندوتوا کی غلامی میں رہتاہے 


ورنہ دانش علی کی گرفتاری سے پہلے سوامی نرسنگھانند اور پنکی چودھری بھی گرفتار ہوتے لیکن یہ ہندوتوا سَنگھی سسٹم واضح طورپر انتہائی بےشرم کارروائی کرکے پیغام دے رہا ہیکہ موجودہ بھارت میں حقائق خواہ کتنے ہی عام ہوجائیں لیکن سسٹم منوسمرتی کی بنیادوں پر ہی کام کرے

رہے نام جمہـــــــــوریت کا

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl