ممبئی( ہم بھارت) کورونا وائرس کے بڑھتے مہاراشٹر حکومت کی جانب سے سخت ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ مہاراشٹر میں دو دنوں کے لاک ڈاؤن کے علاوہ دفعہ 144 بھی نافذ کردیا گیا ہے۔ شاپنگ مال، مارکیٹ، اسکول اور کالجس کے علاوہ درگاہ اور عبادت گاہوں پر بھی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔ حکومت اور انتظامیہ کے مطابق ممبئی میں بھی کورونا تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ وباء کے اس دور احتیاط نہایت ضروری ہے۔ حکومتی گائیڈ لائن اور حالات کو دیکھتے ہوئے ممبئی میں مساجد انتظامیہ کی جانب سے مسجدیں بند رکھنے فیصلہ لے لیا گیا ہے۔ اسی ضمن میں 5 اپریل 2021 سے ممبئی کی مسجدوں میں عصر سے پہلے اور کچھ مسجدوں میں مغرب کی نماز کے بعد یہ اعلان کردیا گیا ہے کہ تمام افراد اپنے اپنے گھروں پر ہی نماز ادا کریں۔ ممبئی سے نمائندہ ہم بھارت نے بتایا کہ میں نے خود عصر کی نماز گھر پر ادا کی۔ مساجد میں عام افراد کا داخلہ ممنوع کردیا گیا ہے۔ مسجد انتظامیہ کے ہی صرف 5 سے 7 افراد مسجد نماز ادا کررہے ہیں۔
ایسے حالات میں ہمیں اپنے طور احتیاط برتنا بہت ضروری ہے۔ حکومت کی جانب سے یہ ساری بندشیں اور سخت گائیڈ لائن ہماری بے احتیاطی کا ہی نتیجہ ہے۔ اگر عوام نے احتیاط نہیں کیا تو ہو سکتا ہے حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے سختی میں مزید اضافہ کردیا جائے۔
مالیگاؤں میں کورونا مریضوں کی تعداد 46 بتائی جارہی ہے۔ اور مہاراشٹر میں 47،288 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔