مہاراشٹر میں کروناہوابےقابو،دودنوں میں لاک ڈاون لگنے کا اندیشہ
ممبئی میں600 عمارتوں کو سیل کردیا گیا،پونہ میں۱۲؍گھنٹوں کا کرفیو نافذ
ممبئی:۔(محمدیوسف رانا)صوبہ مہاراشٹر میں کرونا اپنےپورے شباب پر ہے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد میںاضافے نے سرکار کی نیندیں اڑا کر رکھ دی ہیں گزشتہ24؍گھنٹوں میں 47؍ہزار827؍ مریضوںکی تعدادنے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ۲۰۲؍مریض کرونا کی زد میں آکر لقمہ اجل بن گئے ہیں۔معاشی دارالحکومت ممبئی میں24؍گھنٹوں میں۸۸۳۲؍ ملنے والے مریضوںکی تعداد کے بعدیہ ہندسہ 360،23،4؍کے پار ہوگیا ہےجن میں64؍فیصد مرد اور36؍ فیصد خواتین شامل ہیں۔ساوتھ ممبئی کے کچھ علاقوں سمیتدھاراوی،مالونی، دادر اورماہم ممبئی نئے ہاٹ اسپاٹ کی صورت میں ابھر رہے ہیں کوڈ ڈیتھ آڈٹ کمیٹی کے صدر ڈاکٹر اویناش سوپ نے کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے مریضوں کے ساتھ اموات میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔خاص طور پر نوجوانوں کی جانب سے برتی جانے والی غفلت کرونا کی دوسری لہر کے لئے ذمہ دار ہےکیونکہ۳۹؍برس کے لوگ۳۰؍فیصد ،۵۹؍برس کے لوگ۱۸؍فیصد متاثر ہوئے ہیں۔
لکژری اپارٹمنٹس سمیت بہت ساری عمارتوں کوحکومت کی جانب سے جاری کی جانے والی رہنمایانہ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں سیل کر دیا گیا ہے۔ٹونی کف پریڈ میں واقعپرتعش اپارٹمنٹ،لکژری اپارٹمنٹس، جاولی میکرون کی ۲۵؍منزلہ اے وینگ اور میکر ٹاور۲؍ کو مکمل طور پرسیل کر دیا گیا ہے۔اسی طرح نپن سی روڈپر واقع سفارت خانے کے اپارٹمنٹس میں۲۳؍افرادکو کرونا مثبت پانے کے بعد اسے بھی سیل کردیا گیا ہے۔ممبئی مہانگر پالیکا کے افسر کا کہنا ہے کہ ہم پوری وینگ کو سیل کرکے کرونا کے متعلق حفظ ماتقدم کے طورپر کام کر رہے ہیں۔اب تک ممبئی تقریباً۶۰۰؍عمارتوں کو ۱۴؍دنوں کے لئےسیل کر دیا گیا ہے ان عمارتوں سے کوئی بھی باہر نہیں جاسکتا اور نہ ہی باہر والاکوئی اندرآسکتا ہے صرف ہنگامی حالات میں آمدورفت کی اجازت ہوگی ضروریات زندگی کی تمام سہولیات ہوم ڈیلیوری وہ بھی گیٹ پر دستیاب ہوگی۔
پونہ شہر میں کرونا کی مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعدادکےپیش نظر انتظامیہ نےآج شام6؍ بجے سے صبح6؍ بجے تک۱۲؍ گھنٹوں کا کرفیو نافذکرنے کا اعلان کیا ہے اس دوران ،آمدو رفت ، ریسٹورنٹ ،ہوٹلیں، کھانےپینے کی دکانیںاور ہفتہ وار بازاروں پرمکمل پابندی ہوگی۔شہر کی تمام پرائیوٹ اور سرکاری اسکولوں، کالجوں کو۳۰؍اپریل تک بندرکھنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔۷؍دنوں تک دفعہ144؍ نافذ رہے گی اس دوران قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ نیز آنے والے7؍ روز تک مذہبی مقامات اور سینما گھر بھی بند رہیں گے۔ہوٹلوں میںکھانے کی اجازت نہیں ہوگی صرف پارسل کی سہولت ہوگی یعنی ٹیک آف اور ہوم ڈیلوری سروس شروع رہے گی جس سے کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات پر قابو پانی میں مدد مل سکتی ہے۔ بس سروس کو7؍ دن کے لئے بند کردیاگیاہےسیاسی،مذہبی، ثقافتی اور سماجی پروگراموںپربھی پابندی لگا دی گئی ہے جبکہ پہلے سے طے شدہ شادی کی تقریب میں ۵۰؍ افراد اورآخری رسوم یعنی میت اور انتم سنسکارمیں۲۰؍ لوگوں کو جانے کی اجازت دی گئی ہے۔
حالانکہ ایک رز قبل ہی کورونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظرآنے والے دو دنوں میںریاستی وزیر اعلی ادھوٹھاکرے نے لاک ڈاؤن کے متعلق انتباہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا انفیکشن پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گیا ہے اور لاک ڈاؤن کے امکانات ختم نہیں ہوئے ہیں۔کرونا کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تشویشناک صورتحال پرادھو ٹھاکرےادھو ماہرین کے ساتھ سیاسی جماعتوںاور دیگر اہم لوگوں سے مسلسل کرونا کی صورتحال پرتبادلہ خیال کر رہے ہیں۔وزیراعلی شہریان سے مسلسل اپیل کر رہے ہیں کہ گھر سے باہر مت نکلنا جب تک کہ بہت ضروری نہ ہو،ایک جگہ سے دوسری جگہ نقل و حرکت نہ کریں، ہجوم والے مقامات پر جانے سے گریز کریں،ماسک لگائیں،ایک دوسرے سے فاصلہ رکھیں۔ مگر عوام کی جانب سے غفلت برتنے جانے کی وجہ سے لاک ڈاون لگنے کے امکانات سے انکار نہیں کیا جاسکتا ۔