Advertising

پورے مہاراشٹر میں سخت لاک ڈاؤن کا اعلان۔

Hum Bharat
Sunday, 4 April 2021
Last Updated 2021-04-04T12:40:32Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 ممبئی:4.اپریل۔(ہم بھارت) ریاست مہاراشٹر میں حکومت نے دو دنوں کے سخت لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے۔ آج 4 اپریل کو وزیراعلی کی صدارت میں یہ اجلاس ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ہر ہفتہ جمعہ رات 8 بجے سے پیر 7 بجے تک سخت لاک ڈاؤن رہے گا۔



اس کے علاوہ رزآنہ رات کا کرفیو بھی رہے گا۔ مہاراشٹر میں کرونا بے قابو ہوچکا ہے جس کو دیکھتے ہوئے آج کے اجلاس میں یہ سخت فیصلہ لیا گیا۔ نئے احکامات کے مطابق مال اور ہوٹلیں بھی بند رہیں گی۔ اس کے علاوہ عوامی ٹرانسپورٹ، پرائیویٹ گاڑیاں، آٹو، اور لوکل ٹرین وغیرہ شروع رہیں گے۔ پورے مہاراشٹر میں 144 لاگو کی گئی ہے۔ بھیڑ بھاڑ اور جلسے جلوس کی پابندی کے علاوہ بغیر ماسک کے گھومنے پر بھی پابندی اور جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔


یاد رہے کہ مہاراشٹر میں کورونا تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ مریضوں کے ساتھ ساتھ اموات میں بھی کافی اضافہ ہورہا ہے۔ 2 اپریل کے بعد لاک ڈاؤن لگنے والا تھا لیکن پھر اسے ٹال دیا گیا۔ دو روز قبل وزیر اعلی کی جانب سے یہ بیان دیا گیا تھا کہ ماہرین سے بات چیت کرنے کے بعد لاک ڈاؤن کے تعلق سے فیصلہ لیا جائےگا ۔ البتہ وزیر اعلی نے لاک ڈاؤن کا اشارہ دے دیا تھا۔ بالآخر آج 4 اپریل کو مہاراشٹر حکومت کی جانب پورے مہاراشٹر میں جمعہ کی رات 8 بجے سے پیر کی صبح 7 بجے تک یعنی دو دنوں کے سخت لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا ہے۔


حکومت کی جانب سے عوام سے بار بار یہ گذارش کی جارہی ہے کہ وہ احتیاط برتیں۔ حالانکہ کہ گذشتہ دنوں نواب ملک اور شیوسینا کے ترجمان سنجے راوت نے کہا تھا کہ لاک ڈاؤن کورونا کا حل نہیں ہے بلکہ اسے پھیلنے سے روکنے کے انتظامات کیئے جائیں۔ وہی حکومت کی جانب سے یہ بیان بھی آیا تھا کہ حکومت اپنی جانب سے پوری کوشش کررہی ہے۔


فی الحال دو دنوں کا لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے اگر معاملات اسی طرح بڑھتے رہے تو اندیشہ ہے کہ پہلے کہ طرح مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا جائے۔



iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl