لاک ڈاؤن کے سوا کوئی متبادل نہیں ہے: وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے
۱۵؍اپریل سے۲۱؍اپریل تک پورے مہاراشٹر میں مکمل لاک ڈاون لگنے کا امکان
مہاراشٹر حکومت کے وزیر وجے وڈیٹیور نے کہا کہ ریاست میں کورونا وائرس کے معاملات پر قابو پانے کے لئے تین ہفتوں کے لاک ڈاؤن کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہجزوی لاک ڈاؤناتنا موثر نہیں ثابت ہو رہا ہےانفیکشن کے معاملات میں بے حد اضافہ ہو رہا ہےہم منتقلی کی روک تھام کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں لیکن ہمیں ایک مضبوط کوویڈ ٹاسک فورس کی بھی ضرورت ہے۔ہم جلد ہی پانچ لاکھ ڈاکٹرز فراہم کریں گے جن میں پوسٹ گریجویٹ طلباء بھی شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ معاشرتی سطح پر انفیکشن اور اموات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے عوامی مقامات پر ٹرینوں کی نقل و حرکت اور بھیڑ کو روکنے کی ضرورت ہے۔بحیثیت وزیر امداد اور بحالی میں مطالبہ کرتا ہوں کہ ہمیں جزوی لاک ڈاؤن کی بجائے تین ہفتوں کے لئے لاک ڈاؤن لگانا ہوگا۔
کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعلی اشوک چوہان نے کہا کہ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد ہونے سے پہلے لوگوں کو دو سے تین دنوں کا وقت دینا چاہئے۔لاک ڈاؤن کا اعلان اچانک نہیں کرنا چاہئے لاک ڈان لگانے کے معاملے میں سب کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔اگر اچانک لاک ڈاون لگادیا گیا تو عوام الجھن کا شکار ہوجائیں گے۔ لاک ڈاؤن نافذ کیا جانا چاہئے ، لیکن حکومت کو بھی غریبوں کے بارے میں سوچنا چاہئے۔ حکومت کو درمیانی زمین تلاش کرنی چاہئے۔ ہماری حکومت نے ٹیسٹوں کی تعداد کو چھپایا نہیں ہے۔ یہ اعداد و شمار مزید ٹیسٹوں کی وجہ سے سامنے آرہے ہیں۔
چیف سکریٹری سیتا رام کنٹے نے کہا کہ کرونا کی مہاماری کو دیکھتے ہوئے اس وقت صوبہ میں سخت لاک ڈاون کی بے حد ضرورت ہے بصورت دیگر۱؍اپریل کے بعد مریضوں کی تعداد میں اس شدت سے اضافہ ہوگا کہ حالات مزیدخراب ہوجائیں گے۔
ریاستی وزیر صحت راجیش ٹوپے نے موجودہ صورتحال کے پس منظر میں کہا کہ صوبے میں لاک ڈاون لگانا شہریان کے لئے سب سے بہتر راستہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو خاص طورپر اپوزیشن لیڈر دیویندر فڑنویس کو مدد کرنے کے لئے پہل کرتے ہوئے کرونا معاملے میں سیاست سے گریز کرنا چاہئے۔
کابینی وزیر بالا صاحب تھورات نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ اگر لوگوں کی جان بچانے کے لئے انہیں سخت فیصلے کرنے پڑے۔ ہمیں اسے قبول کرنا ہوگا۔کیونکہ کرونا کی وجہ سے روزانہ بڑھتے ہوئے متاثرین کی تعداد کی وجہ سے صورتحال پیچیدہ ہو رہی ہے۔
اپوزیشن لیڈر دیویندر فڑنویس نے کہا کہ میٹنگ میں بی جے پی رہنما دیویندر فڑنویس نے لاک ڈاؤن کے دوبارہ نافذ کرنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس لگنے والے لاک ڈاون کی وجہ سے ہونے والی پریشانی سے عوام ابھی تک سنبھل نہیں پائی ہے۔ابھی تک لوگ بجلی کا بل بھی ادا نہیں کرسکے ہیں۔ لوگ کیسے زندہ رہیں گے تاجر ختم ہورہے ہیں۔ حکومت عوامی جذبات کا خیال رکھے۔ اگر ریاست کا قرض بڑھتا ہے تو اسے بڑھنے دو ، لیکن حکومت عام لوگوں کے لئے راحت کا ایک پیکیج فراہم کرے۔ اگر ایک بار پھر لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا تو لوگوں کا غم و غصہ پھوٹ پڑے گا۔ صوبے میں کرونا کے تدارک کے لئے احتیاطی تدابیر میں کمی ہے اس پر حکومت کو مداخلت کرتے ہوئے علاج معالجہ کو کس طرح بہتر بنانے کے لئے خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔ ہم تعاون کریں گے لیکن آپ بھی اس کے لئے پہل کریں۔لوگوں کو یہ سوچنا چاہئے کہ انہیں زندہ رہنا چاہئے۔ہم اس معاملے میں سیاست نہیں کریںگے لیکن آپ کے وزرائ اور ساتھیوں کو بھی سیاست سے گریز کرنا چاہئے۔ریاستی عوام کو اس وبائ سے بچانے کے لئے نیز کرونامتاثرسے ہونے والی اموات کی روک تھام کےلئے بہترین اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔
ویڈیوکانفرنسگ میں ہونے والے اس میٹنگ میںوزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کےعلاوہ نائب وزیر اعلی اجیت داداپوار،ریاستی وزیر اشوک چوان ،،ریاستی وزیر داخلہ دلیپ ولسے پاٹل ، نانا پٹولے، ، وزیر صحت راجیش ٹوپے، بالا صاحب تھورات،اپوزیش لیڈر دیویندر فڑنویس ، پروین ڈیریکر ، چندرکانت پاٹل ، ایکناتھ شندے ، وجئے وڈیٹیور ،چیف سیکریٹری سیتارام کونٹےوغیرہ شریک ہوئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔