Advertising

وارڈ نمبر چار میں ایم ڈی ایف کی کوششوں سے جنگی پیمانے پر صاف صفائی و مچھروں کی دوا کا چھڑکاؤ

Hum Bharat
Wednesday, 7 April 2021
Last Updated 2021-04-07T05:05:52Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

مالیگاؤں: وارڈ نمبر چار میں بے انتہا مسائل پیدا ہوچکے ہیں۔ یہاں کے کارپوریٹر وارڈ سے اس طرح غائب ہیں جیسے گدھے کے سر سے سینگ۔ ایم ڈی ایف کے ترجمان اسامہ اعظمی نے گذشتہ بھی اپنے وارڈ میں کئی مرتبہ لوگوں کے مسائل حل کیئے اور ان کی پریشانیوں کو دور کیا۔ ان دنوں شہر میں مچھروں کی بہتات بہت زیادہ ہوچکی ہیں۔ مچھروں کی وجہ سے لوگ طرح طرح کی بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔ وارڈ نمبر چار،گلاب پارک ،مولانا عمرین چوک ،اخترآباد اور وارڈ کے دیگر علاقوں میں صاف صفائی کا بھی نہایت فقدان ہے۔ انہی تمام باتوں کو لیکر مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے صدر احتشام بیکری والے اور ترجمان اسامہ اعظمی نے پربھاگ آفیسر سے ملاقات کی۔ جس پر آفیسر نے دیگر کرمچاریو و ادھیکاریوں کے ہمراہ آج پورے وارڈ کا دورہ کرکے  جنگی پیمانے پر صاف صفائی شروع کردی گئی ہے۔ وارڈ کافی بڑا ہے اس لئے دو تین روز کے اندر پورے وارڈ میں صاف صفائی اور مچھروں کی دوا کا چھڑکاؤ کیا جائے گا۔ فی الحال کچھ محلوں میں اسامہ اعظمی کی نگرانی میں صاف صفائی اور مچھروں کی دوا کا چھڑکاؤ جاری ہے۔

یاد رہے کہ وارڈ نمبر چار میں مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے ترجمان اسامہ اعظمی مسلسل عوامی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اور عوامی مسائل حل کررہے ہیں۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl