مالیگاؤں(نامہ نگار) شہر میں لوگ کورونا سے زیادہ مچھروں اور ان سے پھیلنے والی بیماریوں سے حیران و پریشان ہیں اور اس سے زیادہ بے حس لیڈران و نکمی کارپوریشن سے۔ مچھروں سے ہونے والے وائرل سے کافی تعداد میں ہر عمر کے افراد بیمار ہورہے ہیں۔ لیکن کارپوریشن اور عوامی نمائندوں کی اس جانب کوئی توجہ نہیں۔
احتشام بیکری والے وارڈ میں مچھروں کی دوا کا چھڑکاؤ کرتے ہوئے |
لیڈران کا انتظار نہ کرتے ہوئے مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی جانب سے مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے صدر احتشام بیکری والے نے وارڈ نمبر 14 عبداللہ نگر A اور B میں اپنے ہاتھوں سے مچھرمارنے کی دواؤں کا چھڑکاؤ کیا۔ مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے نوجوان پوری طرح سے عوامی کاموں میں لگے ہوئے ہیں۔ عوام کی جانب سے خواہش ظاہر کی جارہی ہیکہ ایم ڈی ایف کی تعلیم یافتہ ایماندار نوجوان اس مرتبہ کارپوریشن الیکشن میں امیدواری کریں تاکہ شہر کی نا اہل سیاست کا خاتمہ ہو اور شہر میں تعمیری و تعلیمی ترقی پرچم بلند ہوں۔