واٹس اپنے کمال کے فیچر کے لئے جانا ہے۔ ایکدوسرے سے چیٹ اور بات چیت کرنے میں واٹس کے ذریعے آسانی پیدا ہوگئی ہے۔ مزید یہ کہ اس ایپ کے ذریعے ہم فوٹو ویڈیوز وائس ریکارڈنگ وغیرہ بھی ایکدوسرے کو شئیر کرسکتے ہیں۔
لیکن ہیکرس نے ایک ایسا طریقہ نکالا ہے جس کی وجہ سے لوگ آسانی سے ان کا شکار ہورہے ہیں اور ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہوجا رہا ہے۔
ایسے میسیج سے ہوشیار رہیں
ہیکرس واٹس ایپ ہیک کرنے کے لئے واٹس یوزرس کو ویری فکیشن کے نام پر ایک کوڈ بھیج رہے ہیں۔ جو کہ دکھنے میں بالکل اصلی معلوم ہوتا ہے۔ یہ کوڈ بالکل وٹس ایپ ویری فکیشن جیسا لگ رہا ہے جسے صحیح سمجھ کو لوگ اس پر کلک کررہے ہیں اور اسی کے ساتھ ان کا واٹس ایپ ہیک ہوجارہا ہے۔
حاصل تفصیلات کے مطابق ایک میسیج بھی بھیجا جاتا ہے کہ آپ کی نجی معلومات کے تحفظ کے لئے واٹس ایپ آپ کے واٹس ایپ کو ویری فائی کررہا ہے۔ اگر آپ ویری فائی نہیں کرتے ہیں تو آپ کی نجی معلومات لک ہوسکتی ہے۔ لوگ جیسے ہی اس پر کلک کرتے ہیں تو ان کا واٹس ایپ ہیک ہوجاتا ہے۔
اس لئے ایسے تمام ہی میسیج سے ہوشیار رہیں۔ واٹس ایپ کی جانب سے کسی بھی طرح کا ویری فکیشن نہیں کیا جارہا ہے۔ بلکہ یہ سب ہیکرس کی ایک چال ہے۔