نشہ آور اشیا شہر میں فروخت کیلئے لائی جارہی تھی
ناسک ایل سی بی کی جارحانہ قانونی کاروائی
مالیگاؤں: تعلقہ پولس اسٹیشن میں PSI سندیپ پاٹل نے سنگین شکایت کی کہ ساور نگر کا 22 سالہ ملزم انیل ارجن موہیتے اور 36 سالہ سبھانگی شہر میں موٹرسائيکل پر 20 ہزار مالیت کا 4 کلو 98 گرام گانجہ پلاسٹک کی دو تھیلی میں منماڑ چوپھلی علاقہ میں کرشنا ڈھابہ سے نشیلی اشیاء مالیگاؤں میں فروخت کرنے کے لئے تیسرے ملزم کو دینے والے تھے۔ لیکن اسی دوران ناسک ایل سی بی نے جال بچھاکر قانونی کاروائی کی۔ اس طرح ایل سی بی ٹیم نے کل 80 ہزار مالیت کا گانجہ اپنی گرفت میں لیا۔ اس معاملے میں ملزمین کے خلاف قلم 185/22/20/2021 B کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے