کرونا کا قہر
مہاراشٹرا کورونا کے نئے معاملات میں دنیا میں تیسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے اعدادوشمار پر نظر ڈالیں تو مہاراشٹرا میں کورونا کے 55 ہزار 469 نئے معاملات سامنے آئے ہیں ، جبکہ ایک ہی دن میں 297 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ اس میں سے 10 ہزار 40 مریض صرف ملک کی مالی راجدھانی ممبئی میں پائے گئے ہیں ، جس میں 32 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ حالات بہت زیادہ خراب ہوچکے ہیں
نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات نہیں ہوں گے۔ بغیر امتحان کے اگلی جماعت میں داخلہ دیا جائے گا۔
گذشتہ دنوں پہلی سے آٹھویں تک امتحانات ملتوی کا اعلان کیا گیا تھا اور بغیر کسی امتحان کے اگلی جماعت میں ترقی کا دینے فیصلہ کیا گیا تھا۔ لیکن کورونا کے بڑھتے قہر کو دیکھتے ہوئے آج 7 اپریل کو محکمہ تعلیم اور وزیر اعلی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے بعد وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ کی جانب سے نویں اور گیارہویں جماعت کے بھی امتحانات ملتوی کا اعلان کردیا گیا ہے۔
اب نویں اور گیارہویں جماعت کے طلبہ کو بھی بغیر کسی امتحان کے اگلی جماعت میں داخلہ دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ یہ تمام فیصلے کورونا قہر کو دیکھتے ہوئے کیئے جارہے ہیں۔