24 گھنٹوں میں 43 لاکھ سے زائد لوگوں کو کورونا ویکسین دی گئی۔
واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 43 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین کی خوراک دی گئی جو کووڈ۔19 کے خلاف لڑائی میں ہندوستان نے ایک بڑا سنگ میل عبور کیا ہے۔ ملک میں اب تک ایک دن میں کی گئی ٹیکہ کاری کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
پانچ اپریل 2021 کو ٹیکہ کاری مہم کے 80 ویں دن 43,00,966 لوگوں کو ویکسین کی خوراک دی گئی۔ جس میں 39,00,505 مستفیدین کو ویکسین کی پہلی ڈوز 48,095 سیشنزکے ذریعہ دی گئی اور 4,00,461 مستفیدین نے ویکسین کی دوسری ڈوز لی۔ دیگر اہم پیش رفت میں ملک بھر میں کووڈ۔19 ویکسین کی دی گئی ڈوزکی مجموعی تعداد آج8.31 ہوگئی ہے۔ ٹیکہ کاری کی پہلی ڈوز بھی سات کروڑ( 7,22,77,309)ڈوز کے اعدادوشمار کو پار کرچکی ہے۔