Advertising

آکسیجن سلنڈر لیکر احتجاج کرنے والے کورونا مریض کی موت

Hum Bharat
Thursday, 1 April 2021
Last Updated 2021-04-01T08:28:14Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 ریاست مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی دوسری لہر شروع ہوگئی ہے۔  کورونا کی دوسری لہر سے لوگ پھر خوف زدہ ہورہے ہیں۔ حکومت اور انتظامیہ بھی سخت فیصلے لے رہی ہے۔  اس لہر میں چھوٹے بڑے تمام ہی شہر لپیٹ میں آرہے  ہیں۔ کورونا اور مریضوں کے انتظام و سہولیات کو لیکر بہت ساری شکایتیں بھی منظر عام پر آرہی ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ ناسک کے  ایک ہاسپٹل میں پیش آیا ۔ جہاں بیڈ نہ ملنے پر کورونا سے متاثر مریض نے آکسیجن سلنڈر لیکر ناسک کارپوریشن میں احتجاج کیا۔ لیکن میونسپل کارپوریشن میں آکسیجن سلنڈر لے کر احتجاج کرنے والے اس کرونا مریض کی موت ہوگئی۔  


یہ واقعہ 31 مارچ بروز بدھ کا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ناشک میں کورونا سے متاثر اس مریض کو ہاسپٹل میں بیڈ نہیں ملا جس سے ناراض ہوکر اس شخص نے سلنڈر لیکر ناسک میونسپل ہیڈ کوارٹر میں احتجاج کیا۔ اس احتجاج سے کارپوریشن و انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی ۔ جس کے بعد اسے بٹکو ہاسپٹل میں داخل کیا گیا لیکن وہاں اس کی موت ہوگئی۔ 


  اس معاملے کے سامنے آنے کے بعد لوگ انتظامیہ کی لاپرواہی پر طرح طرح کی باتیں کررہے ہیں۔ دوسری جانب احتجاج کے بعد ، میونسپل انتظامیہ نے یہ بیان دیا کہ بلدیہ ان افراد کے خلاف کارروائی کرے گی جو ایک کرونا مریض کو احتجاج کرنے کے لئے لائے تھے۔  مریض کو میونسپل کارپوریشن لانے والوں کے خلاف سرکارواڑہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl