Advertising

پہلی تا آٹھویں جماعت کے امتحانات نہیں ہوں گے: ورشا گائیکواڑ

Hum Bharat
Saturday, 3 April 2021
Last Updated 2021-04-03T13:29:00Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 پہلی تا آٹھویں جماعتوں کے امتحانات منسوخ طلبائ و طالبات کو اگلی جماعتوں میں براہ راست داخلہ دیا جائے: وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ

ممبئی:۔(محمد یوسف رانا) ریاستی وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ نے آج اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر ایک ویڈیو کو شیئر کیا جس میں کہاگیا ہے کہ مہاراشٹر میں بڑھتے ہوئے کرونا انفکشن کی وجہ سے جماعت اول تا ہشتم کے ہونے والے امتحانات کو منسوخ کر دیا گیا ہے نیز طلبائ وطالبات کو بعیر امتحان کے اگلی جماعتوں میں براہ راست داخلہ دیا جائے۔


انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب اچھی طرح جانتے ہیں کہ مہاراشٹر میں اس وقت کروناکی صورتحال بہت ہی تشویشناک ہے کرونا مریضوں کی تعداد میں دن بہ دن مسلسل اضافہ ہو رہا ہےایسی صورتحال میں بھی میں آپ لوگوں سے گفتگو کر رہی ہوںمجھے کہنا ہے کہ اس وقت ہم آن لائن، آف لائن، یوٹیوب،گوگل اور دیگر ذرائع ابلاغ کے ذریعہ تعلیم کو جاری رکھا۔ پہلی سے چوتھی جماعت کی اسکولوں کو ہم اس سال شروع نہیں کر سکے  جبکہ پانچویں سے آٹھویں جماعت تک اسکول شروع کیے لیکن کچھ علاقوں میں اسکولیں جاری ہوئیں اور کچھ علاقوں میں نہیں۔جن علاقوں میں اسکول جاری ہوئےوہاں کے طلبائ اپنےتعلیمی نصاب کو مکمل نہیں کر سکے۔ لیکن ہم مستقل طورپر کوشش کر رہےتھے کہ بچوں کو مختلف ذرائع ابلاغ کے ذریعہ ان کی تعلیم جاری رکھ سکیں اور بچوں کی پڑھائی کا نقصان نہ ہوسکے۔ اب کورونا کی صورتحال کو دیکھ کر اور سالانہ تشخیص کے بارے میں فیصلہ کرتے ہوئے اسکول ایجوکیشن میڈیم کے ذریعے یہ فیصلہ کر رہے ہیں کہا آر۔ٹی۔ای۔ فری ایجوکیشن ایکٹ کے تحت گریڈ جو پہلی سے آٹھویں کلاس میں ہیںانہیں رائٹ ٹو ایجوکیشن اتھارٹی کے تحت آنے والے تمام طلبہ کے امتحانات کو منسوخ کرتے ہوئے انہیں اگلی جماعتوں میں براہ راست داخل کیا جا رہا ہے۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl