شہریان کے ذریعہ کرونا قواعد کی خلاف ورزی پر وزیر اعلی برہم، پھر سے لگ سکتا ہے مکمل لاک ڈاون
مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن کے امتحانات حکم ثانی تک ملتوی
ممبئی:۔(محمد یوسف رانا) چونکہ ریاست میں ابھی بھی کرونا چل رہا ہے ، اس لئے ریاستی حکومت کے ذریعہ ایک بڑا فیصلہ لیےجانے کا امکان ہے۔اطلاعات کے مطابق ریاست کو ایک بار پھر مکمل لاک ڈاؤن کے امکان کا سامناکرنا پڑ سکتا ہے۔ وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے کل سہ پہر کو کل جماعتی میٹنگ طلب کی ہے۔ ریاست میں سخت پابندیاں عائد کرنے کے باوجود صورتحال تبدیل نہیں ہو رہی ہے۔ لہذا کورونا کے انفکشن کو روکنے لئے مزید اقدامات پر کل ایک مرتبہپھر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق حکومت اب ریاست میں مکمل لاک ڈاؤن پر غور کررہی ہے۔
کل وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کے ذریعہ بلائی جانے والی آل جماعتی میٹنگ میں وزیر محصول وزیر بالاصاحب تھورات ، وزیر تعمیرات ایکناتھ شندے ، آبی وسائل کے وزیر جینت پاٹل ، اسمبلی میں قائد حزب اختلاف دیویندر فڑنویس ، بی جے پی کے ریاستی صدر چندرکانت پاٹل اور ایم این ایس کے صدرراج ٹھاکرے شریک ہوں گے۔صوبہ کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر تین ہفتوں کے لاک ڈاؤن پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ مریضوں کی موجودہ تعداد پانچ لاکھ سے تجاویزکر گئی ہے۔ اگر اگلے چند دنوں میں یہ تعداد دسیوں لاکھوں تک پہنچ جاتی ہے تو صورتحال ہاتھ سے نکل جائے گی۔ لہذا لاک ڈاؤن پر یقیناًتبادلہ خیال کیاجائے گا۔اس میٹنگ میں اپوزیشن جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔
مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن کی مشترکہ پری امتحان سیکنڈری سروس نان گزٹیٹ گروپ بی۲۰۲۰ کو اتوار۱۱؍اپریل ۲۰۲۱؍ کو منعقد ہونے والے امتحانات کا بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق مہاراشٹرا میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسوں کے پیش نظر ریاستی حکومت نے اگلے احکامات تک مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن (ایم پی ایس سی) کے داخلہ امتحان کو ملتوی کردیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کی زیرصدارت ہونے والی آن لائن میٹنگ میں کیا گیا جس میں کابینہ کے وزراء ، قانون ساز کونسل میں قائد حزب اختلاف پروین ڈیرکر ، ایم این ایس کے سربراہ راج ٹھاکرے اور سینئر عہدیدار شریک ہوئے۔اس موقع پر وزیر اعلی ادھوٹھاکرے نے کہا کہ پچھلی بار جب ایم پی ای سی کے امتحانات ملتوی ہوئے تھے تب میں نے آپ کو یقین دہانی کرائی تھی کہ اگلی تاریخ کا اعلان ہونے پر اس کو مزید ملتوی نہیں کیا جائے گا۔مگر آج مہاراشٹر میں کرونا کی تشوشناک صورتال کی وجہ سےملتوی کیاجا رہا ہے۔آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ امتحان جلد ہی ہونگے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ ریاست میں کورونا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ریاست میں کورونا کی صورتحال انتہائی سنگین ہوتی جا رہی ہے اس کے علاوہ مرکزی سرکار کی جانب سے ویکسینشن کی کمی کے ساتھ آکسیجن ، بیڈ اور ایمبولینس کی کمی ہونے کی وجہ سے ماہرین کی رائے ہے کہ ریاستی حکومت کی تشویش لاک ڈاؤن کا اشارہ ہوسکتا ہے۔ ممبئی کی لائف لائن کہلائی جانے والی لوکل ٹرین کوعام شہریان کے لئے دوبارہ بند کیا جاسکتا ہے قیاس کیا جا رہا ہے کہ کرونا انفکشن لوکل ٹرینوں میں ہونے والی بھیڑ بھاڑ کی وجہ سے بڑھ رہا ہے۔اس لئے حکومت ٹرین کو بند کرنے کےمتعلق سوچ رہی ہے کیونکہ مقامی بھیڑ قابو میں نہیں ہے۔مجموعی طور پر کورونا کی موجودہ صورتحال پر غور کرتے ہوئے ، موجودہ پابندیوں میں نرمی مل سکتی ہے یا نہیں؟ا ن باتوں کا خلاصہ کل ہونے والی میٹنگ کے ہی ہوسکتا ہے۔