میڈیا رپورٹس کے مطابق ، ریاستی حکومت نے سالانہ امتحانات کے انعقاد کے بغیر ہی کلاس 9 اور 11 طلبا کو آگے کی کلاس میں داخلہ دینے کی تجویز پر فیصلہ لےلیا ہے۔ گذشتہ دنوں ورشا گائیکواڑ نے اس تعلق سے بیان دیا تھا کہ اگلے کچھ دنوں میں فیصلہ لیا جائے گا۔ لہذا آج 7 اپریل 2021 کو محکمہ تعلیم اور وزیر اعلی ادھوٹھاکرے سے ویڈیو کانفرنسنگ کے بعد نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات کے ملتوی ہونے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
ریاست میں کوویڈ 19 کے معاملات کافی تیزی سے بڑھ رہےہیں، ایسے میں مہاراشٹر ایجوکیشن محکمہ نے کلاس 9 اور کلاس 11 کے طلباء کو بغیر کسی سالانہ امتحانات دیتے ہوئے اگلے تعلیمی سال یا کلاس میں داخلہ دینے کا اعلان کردیا ہے۔
Contact Us for advertising |
گذشتہ دنوں پہلی سے آٹھویں تک امتحانات ملتوی کا اعلان کیا گیا تھا اور بغیر کسی امتحان کے اگلی جماعت میں ترقی کا دینے فیصلہ کیا گیا تھا۔ لیکن کورونا کے بڑھتے قہر کو دیکھتے ہوئے آج 7 اپریل کو محکمہ تعلیم اور وزیر اعلی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے بعد وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ کی جانب سے نویں اور گیارہویں جماعت کے بھی امتحانات ملتوی کا اعلان کردیا گیا ہے۔
اب نویں اور گیارہویں جماعت کے طلبہ کو بھی بغیر کسی امتحان کے اگلی جماعت میں داخلہ دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ یہ تمام فیصلے کورونا قہر کو دیکھتے ہوئے کیئے جارہے ہیں۔