ویکسین کے دونوں ڈوز لینے کے بعد بھی 40 ڈاکٹر کورونا پازیٹیو
مہاراشٹر کے علاوہ اب دوسری ریاستوں سے کورونا لہر کی خبریں آرہی ہیں۔ یوپی کے لکھنو سے 40 ڈاکٹروں کے کورونا پازیٹیو ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 6 اپریل کو لکھنو کے " کے جی ایم یو" کے 40 ڈاکٹروں کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ تمام 40 ڈاکٹروں نے کورونا ویکسین کے دونوں ڈوز بھی لے چکے ہیں۔ باوجود اس کے پازیٹیو آجانا بہت سے سوالات پیدا کررہا ہے۔
دونوں خوراکیں لینے کے بعد بھی کورونا پازیٹیو
اس سے قبل یوپی کے ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر ڈی ایس نیگی ، پی جی آئی لکھنؤی کے ڈائریکٹر ، ڈاکٹر آر کے دھمن کی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی خبر آئی تھی۔ حالانکہ دھیمن نے بھی کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز لی تھی۔ کے جی ایم یو میں ،جن 40 ڈاکٹروں کو ، کورونا مثبت پایا گیا ہے انہوں نے بھی دونوں ڈوز لی ہیں۔ کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے مختلف محکموں میں اسکریننگ شروع کردی ہے ، جس میں یہ ڈاکٹر مثبت نکلے۔ یہ اسکریننگ جاری رہے گی۔