Advertising

ممبئی میں کورونا متاثرین کی تعداد۳۰۰۰ کے پار۔ لاک ڈاؤن لگانا ہی واحد حل: ادھو ٹھاکرے

Hum Bharat
Saturday 20 March 2021
Last Updated 2021-03-20T18:37:09Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 ممبئی میں کرونا متاثرین کی تعداد۳۰۰۰؍ہزارکے پاس،دھاراوی میں62؍فیصداضافہ

لاک ڈاون لگانا ہی اس کا واحد حل :وزیر اعلی ادھوٹھاکرے



ممبئی :۔(محمدیوسف رانا) کورونا وائرس کا انفیکشن پورے ملک میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔  انفکشن کی وجہ سے سب زیادہ متاثر ہونے والی ریاست مہاراشٹر ہوگئی ہے۔ممبئی میں جہاں ایک دن میں پہلی بار کورونا انفیکشن کے تین ہزار سے زیادہ نئے معاملات پائے گئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ایشیاء کی سب سے بڑی کچی آبادی کہلانے والاعلاقہ دھاروی میں کورونا انفیکشن کے معاملات بھی تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ دھاروی میں مارچ کے مہینے میں تادم تحریرکرونا کی272؍معاملات سامنے آئے ہیں جوکہ فروری ماہ سے 168؍ معاملات کی وجہ سے بڑھ کر۶۲؍فیصد ہوگئےہیں۔ وہیں صوبہ میںکرونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر وزیر اعلی ادھاو ٹھاکرے نے کہا ہے کہ کرونا کی روک تھام کے لئے واحدراستہ لاک ڈان ہی ہے۔۲۔۵؍ مربع کلومیٹر کے رقبے میں پھیلی اس کچی آبادی کی جھونپڑی میں کورونا کے بڑھتے ہوئے واقعات خطرے کی گھنٹی سے کم نہیں ہیں۔ تاہم عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اس سال وہ اس سے پچھلے سال کے مقابلے میں بہتر انداز میں لڑنے کے لئے تیار ہیں۔ عہدیداروں نے بتایا کہ فروری کے بعد سے ، دھارای میں کورونا انفیکشن کے معاملات میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔ پچھلے 24؍ گھنٹوں کے دوران یہاں 272؍نئے کیس سامنے آنے  کے بعد مجموعی تعداد 1334؍ہوگئی ہے جس کی وجہ سےدھاروی کی کچی آبادی میں خوف و ہراس کا ماحول پایاجارہا ہے۔صحت یاب ہونے والوں کی تعداد7453؍ اور مرنے والوں کی تعداد316؍ہوگئی ہے۔

دھاراوی میںکم و بیش 6؍لاکھ لوگ رہے ہیںبھیڑ بھاڑ کی وجہ سے سماجی دوری کی پیروی کرنا بہت مشکل ہے۔ جگہوں کی تنگی ہونے کی وجہ سے۱۰؍،۱۰؍ لوگ یہاں۱۰بائے۱۰ کے کمروں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ تنگ سڑکیں ہونے کی وجہ سے عوام کو چلنے میں بہت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔یہاں کرونا کا پہلا مریضگذشتہ سال یکم اپریل کوسامنے آیا تھا۔اس کے بعدسے یہاں تشویشناک حد تک اضافہ ہی ہوتاجارہا ہے۔اب  یہ سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ہونے کی وجہ سے اسے’’ ہاٹ سپاٹ‘‘ قرار دیا گیا۔


ممبئی مہانگر پالیکا کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ دھاراوی میں کروناوائرس کےواقعات نومبرسے کم ہونا شروع ہوئے اورجنوری اورفروی تک کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔جبکہ بی ایم سی کے جی نارتھ کے اسٹنٹ کمشنر کرن دیگھاوکر نے بتایا کہ بڑھتی ہوئی جانچ پڑتال ہونے کے بعد دھاراوی میں کرونا کے اتنے سارےمعاملات سامنے آئے ہیں۔لیکن صورتحال گزشتہ برس کے مقابلے میں مختلف اور مکمل طورپر قابو میں ہے۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl