مہاراشٹر میں 15 روزہ لاک ڈاؤن متوقع
این سی پی لیڈر نواب ملک اور شیوسینا ترجمان سنجے راؤت لاک ڈاؤن مسلط کرنے کے حق میں نہیں
صحافی (ریحان اختر )وزیراعلی ادھو ٹھاکرے کی ہدایت کے مطابق مختلف محکموں نے SOPs (اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر) تیار کرلئے ہیں۔حکومت نے واضح اشارہ دیا ہے کہ مارچ کے اختتام کے بعد یکم یا 2 اپریل کو مہاراشٹر میں 15 روزہ سخت لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے قوی امکانات ہیں۔وزیرصحت راجیش ٹوپے نے کہا کہ اگر لوگوں نے حکومت کی جاری کردہ کووڈ-19 رہنما ہدایات کی پاسداری نہیں کی اور اصولوں پر سختی سے عمل نہیں کیا تو مکمل طور پر لاک ڈاؤن نافذ کرنا پڑے گا۔حالانکہ این سی پی لیڈر نواب ملک نے دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے فیصلے کی مخالفت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم لاک ڈاؤن کے متحمل نہیں ہوسکتے، ہم نے وزیراعلی سے دیگر معالات پر غور کرنے کیلئے کہا ہے۔سنجے راؤت نے بجی وزیراعلی سے اپیل کی ہے کہ وہ لاک ڈاؤن مسلط کرنے کا فیصلہ نہ کریں۔بلکہ وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کیلئے پابمدیاں عائد کریں۔