ایم ودود ساجد
مظفر نگر کی مقامی عدالت نے حکومت کو مظفر نگر فسادات کے ملزم وزیر اور بی جے پی / وی ایچ پی کے 12 لیڈروں کے خلاف عاید مقدمے واپس لینے کی اجازت دیدی ہے۔۔۔۔
ان فسادات میں 62 افراد ہلاک اور 50 ہزار بے گھر ہوگئے تھے۔ میرا خیال ہے کہ اس فیصلہ کے خلاف تمام مسلم جماعتوں کو مل کر سپریم کورٹ سے رجوع کرنا چاہئے ۔۔۔
اس سلسلے میں کرناٹک ہائیکورٹ کی ہدایات کا حوالہ دے کر حکومت یوپی کے خلاف رٹ بھی دائر کی جاسکتی ہے۔۔۔ کرناٹک کے چیف جسٹس کی بنچ نے ایک تفصیلی حکم جاری کرتے ہوئے ججوں اور سرکاری وکیلوں کو ہدایت دی تھی کہ وہ سیاستدانوں پر عائد مجرمانہ مقدمے اپنا دماغ لگائے بغیر واپس نہ لیں۔۔ حکومت کرناٹک نے اس کے باوجود 161 مقدمے واپس لے لئے تھے۔۔ اس پر ہائیکورٹ نے حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے۔۔۔