Advertising

ہائے میرا شہر! حیراں ہوں دل کو روؤں کہ پیٹوں جگر کو میں

Hum Bharat
Saturday, 27 March 2021
Last Updated 2021-03-27T08:02:40Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 📢📢📢🎙️ شہر عزیز کے لئے لمحہ فکریہ۔۔۔۔۔۔


شہر میں اندھیر نگری چوپٹ راج کا کھیل بہت زور وشور سے جاری ہے ۔ ندی کے مغربی  جانب خاموشی بالکل سناٹا ، روڈ ، گٹر ، کچروں کا ڈھیر اور صاف صفائی وغیرہ کا دور دور تک بھی کوئی مسئلہ نہیں ۔ تمام لوگ گویا ایک خاندان کی طرح خوشحال زندگی گذار رہے ہیں۔۔۔۔ 


جہاں گارڈن ، اسکول، کالج ، کھیل کود کے میدان ، بڑے ہاسپٹل، کانٹا مارکیٹ  کے علاوہ بینک اور اے، ٹی ، ایم وغیرہ کی سہولیات نمایاں طور پر نظر آتی ہے۔ چونکہ رہنے ، بسنے والوں کی تعداد اکثریت غیر مسلم حضرات کی ہے ۔۔۔۔۔۔


ندی کے مشرقی حصے میں چونکہ مسلمانوں کی تعداد ذیادہ ہے اسی لئے آپس میں اختلاف بنانے رکھنا ، عوام کو تعمیری کام میں استعمال کرنے کی بجائے آپسی دشمنی میں الجھائے رکھنا ، ہر طرف گندگی کا ڈھیر پڑا ہوا ہے ، مچھروں کی بہتات ہے ، روڈ اور گٹر کے معاملے میں تو بس اللہ ہی خیر کرے۔۔۔۔


ذرا کوئی بزرگ نمازی حضرات کے دل سے پوچھے کہ کس طرح روڈ ، گٹر اور کچرا گندگی وغیرہ کی مصیبتوں کا سامنا کرتے ہوئے ایک دو نہیں ۔۔۔۔ ہر مسلمان کو معلوم ہے کہ فرض نماز کے لئے کتنی مرتبہ مسجد میں جانا پڑتا ہے۔۔۔۔۔ ہمارے شہر عزیز کے نوجوان لاکھوں روپیے ہر مہینے جھوٹی مبارکبادی کیلئے بڑی بڑی ہورڈنگ لگا کر ، کس دنیاوی ہیرو کے خاطر پٹاخے بازی میں ، اور نہ جانے کہاں کہاں اور کب تک فضول خرچی کرتے رہیں گے ۔۔۔۔۔۔


حالانکہ ہر کسی کو چاہے عالم ہوں ،  عصری اساتذہ کرام ہوں ،وقت کا امام ہو ، امیر ہو یا غریب ، عام آدمی ہو یا خاص ہر ایک کو صاف ستھرا ماحول چاہئے۔ کھیل کود کے لئے جگہ جگہ میدان چاہیے۔ بچوں ، نوجوانوں اور بزرگوں کی معلومات اور حالات حاضرہ کی دینی و دنیاوی معلومات کے لئے لائیبریری کا منظم طریقے سے انتظام  ہونا چاہئے ، جو بیوہ عورتیں ، بزرگ حضرات سرکاری فنڈ وغیرہ کے لئے غیر مسلم علاقوں میں جا کر بینک اور اے ٹی ایم کا چکر کاٹتی ہیں ، غیروں کی لعن طعن سننا پڑتی ہے ۔ ایسے لوگوں کے ہمارے درمیان بینک وغیرہ ، ہاسپٹل ، سبزی مارکیٹ ، بچوں خواتین   کے لئے گارڈن وغیرہ کا نظم ہونا انتہائی ضروری ہے ۔۔۔۔۔۔


اس ضمن میں الحمدللہ شہر عزیز کے اہل قلم حضرات نے کئ بار عوام کو توجہ دلانی، لیکن لگتا ہے ہم لوگ  العوام کالانعام کی طرح ذندگی گذارنے پر مجبور ہیں۔۔۔ 

اس ضمن میں کچھ سوالات رکھنا چاہتا ہوں ۔ ١) کیا شہر عزیز اور عوام کی بھلائی کے لئے جمعہ کے خطبات ذریعے سے عوام کو تحریک نہیں دی جا سکتی کہ وہ متحد ہو کر حکمت کے ساتھ عوامی بیت المال میں ہو رہی لوٹ کھسوٹ اور بندر بانٹ کا باریکی سے جائزہ لیں۔ اور غلط طریقے سے پیسوں کے استعمال پر  ایمان داری کے ساتھ روک لگائی جائے تاکہ عوام پر سے ٹیکس کا بوجھ کم ہو جاۓ ۔ ٢) کیا صرف پارٹی تبدیل کرنے سے مسئلے کا حل نکل جائے گا۔ حالانکہ اس سے پہلے بھی لیڈروں نے مختلف پارٹیاں بدلی اس کے بعد بھی شہر عزیز کے حالات ہمارے سامنے ہیں ۔ ٣) کیا عوام کا کام صرف ووٹنگ کے ذریعے چاہے طریقہ صحیح ہو یا غلط ( جو جیسا کرے گا کل قیامت کے دن ویسا ہی حساب دینا پڑے گا ) لیڈر منتخب کرنا ہوتا ہے اور اس کے بعد پانچ سال تک لیڈران من مانی کر کے عوامی بیت المال کے ساتھ کھلواڑ کریں گے ، ڈرامے بازی کریں گے اور عوام کو صرف تماشہ دیکھنا پڑے گا ۔۔۔۔ یہ بالکل بھی غلط کام ہو رہا ہے لیکن ہر کوئی اپنا اپنا دامن سمیٹ رہا ہے۔۔۔۔


اب مخلص نوجوانوں کے ساتھ ساتھ ائمہ کرام کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ شہر عزیز کو ڈیولپ کرنے کے لئے خطبے جمعہ کے ذریعے عوام میں بیداری پیدا کریں ۔ مختلف پروگرام کے ذریعے لیڈران کی بھی ذہن سازی کی جائے۔ آج کارپوریشن کے ذریعے لگاۓ گۓ من مانی ٹیکس سے ہر کوئی پریشان ہے لیکن کسی کی بھی بولنے کی ہمت نہیں ہو رہی ہے ۔ حدیث وغیرہ کے حوالے سے شہر عزیز کا نظام کیسے صاف ستھرا ہو اب اس پر صاف ستھرے لوگوں کی ذیادہ ضرورت ہے۔۔۔۔۔

اپنے طور سے اس تحریر میں کچھ اور کمی بیشی کی جا سکتی ہے یہ میری ذاتی راۓ تھی صرف اللہ کی رضا کے لئے باقی لوگوں کی رائے اور مشورے الگ بھی ہو سکتے ہیں بہر حال شہر عزیز کو ڈیولپ کرنے کے لئے ہمیں فکر کرنے کی ضرورت ہے۔۔۔۔۔

اللہ تعالیٰ ہمیں نیک اعمال کرنےکی توفیق عطا فرمائے۔

ہمارے لیڈران کو پوری ایمانداری کے ساتھ عوام کی خدمت کرنے والا بناۓ ۔

اے اللہ ہماری غلطیوں کوتاہیوں کو معاف فرما ۔

ہمارے شہر ملک اور امت مسلمہ کے حالات کو ساز گار بنا دے۔ آمین یارب العالمین

دعاؤں کا طالب۔۔۔۔

اعجاز شاھین مالیگاؤں۔۔۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl