Advertising

نوکرانی کی بیٹی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور مار پیٹ کرنے کے الزام میں بی جے پی لیڈر گرفتار

Hum Bharat
Sunday, 21 March 2021
Last Updated 2021-03-21T07:17:53Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates


 فرید آباد میں نوکرانی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور مارپیٹ کرنے کے الزام میں پولس نے ایک بھاچپا کے لیڈر کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق ملزم نے نوکرانی کی بیٹی کے ساتھ فحش حرکت کی جب لڑکی نے احتجاج کیا تو ملزم نے ہاکی اور اسٹک سے اس کی بری طرح پٹائی کردی۔ اس معاملے کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے۔ اس معاملے کی شکایت ملنے پر پولس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ 


یہ معاملہ فرید آباد کے سیکٹر 16 اے کے خواتین تھانہ علاقے کا ہے۔ اطلاع کے مطابق پرانا فرید آباد کے اشوک گوئل نے گھر میں صاف صفائی کے لیے ایک خاتون کو نوکری پر رکھا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ گوئل نے اسے اپنے گھر کا حصہ دار بھی بنارکھا ہے۔ خود کو بی جے پی کا لیڈر بتانے والا اشوک گوئل خاتون نوکرانی اور اس کی بیٹی پر رعب جھاڑتا ہے۔ اشوک نوکرانی کی بیٹی کو فون کرتا اور اس سے فحش باتیں کرتا ہے۔ جب لڑکی نے شکایت کی تو ملزم نے گھر بجلی اور پانی کا کنکشن منقطع کردیا۔ متاثرہ لڑکی 15 مارچ کو پولس تھانہ پہچی اور فریاد درج کرایا۔ جس پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ بے جے پی کے ضلعی صدر گوپال شرما نے گوئل کو بھاجپا کا لیڈر ماننے سے انکار کردیا ہے۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl