Advertising

اور ہمارے ایم ایل اے صاحب واہ واہی لوٹنے میں مست ہیں۔ مفتی اسماعیل قاسمی پر کڑی تنقید

Hum Bharat
Wednesday 17 March 2021
Last Updated 2021-03-17T11:46:11Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates


*ششش۔ شش۔ خاموش! شہر کی راشن دکانوں سے ابھی تک کارڈ ہولڈرس کو اناج نہیں!!!*
*===* *===* *===* *===* *===* *===*
*ناسک کی فوڈ اینڈ ڈرگس اتھارٹی مالیگاؤں کے پاورلوم مزدوروں کو بدنام کررہی ہے*
*"""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""""*
*۰۰۰۰۰۰۰۰اور ہمارے ایم ایل اے صاحب واہ واہی لوٹنے میں مست ہیں*


*---------------------------------------*
*مالیگاؤں (احرار نیوز نیٹ ورک) 17,مارچ:* مارچ مہینے کی 17,تاریخ ہوجانے کے باوجود شہر کی راشن دکانوں سے راشن کارڈ ہولڈرس کو ابھی تک ان کے حق کا اناج نہیں مل سکا ہے۔ ایک طرف کورونا کا بڑھتا اثر، ضلع کلیکٹر کے احکامات کی روشنی میں شام سات بجے سے صبح سات بجے تک اور سنیچر اتوار کو جزوی لاک ڈاؤن، جس سے پاورلوم صنعت سمیت دیگر کاروبار کے متاثر ہونے پر مزدوروں اور محنت کشوں کیلئے کسی امتحان سے کم نہیں مرے پر سو درے کی مصداق راشن دکانوں سے اناج غائب ہے۔


 حیرت انگیز طور پر مقامی ایف ڈی او کے ایک معمولی کلرک پر اپنی نمائندگی کا رعب جھاڑنے والے اور کلرک کی ملکیت و اثاثہ کا ماہیتی ادھیکار کے تحت چوکسی کی دھمکی دینے والے اپنے حواری مواری اور توڑی باز ساتھیوں کی مدد کرنے کیلئے کبھی بھی ایف ڈی او آفس کا گھراؤ کرکے اپنا مقصد حاصل کرلیتے ہیں لیکن کورونا کے بڑھتے اثر اور جزوی لاک ڈاؤن سے پریشان شہر کی عوام راشن دکانوں سے اب تک اناج کی تقسیم نہ ہونے پر تذبذب کا شکار ہے لیکن نمائندہ خواب خرگوش میں مست ہے۔ یا پھر ابھی تک  اپنی دوسری میعاد کے تقریباً ڈیڑھ مہینے کے بعد پہلی مرتبہ اسمبلی میں آواز اٹھائے جانے پر واہ واہی لوٹنے اور بول بول کر زبردستی استقبالیہ تقریب کے ہار ترے جمع کرنے میں مصروف ہے۔ جبکہ جناب والا کی اسمبلی میں لاء اینڈ آرڈر کی صورت حال اور کتا گولی پر بولی گئی بات کا خمیازہ شہر عزیز کے محنت کش اور اپنے پسینے کو خون بنانے والے پاورلوم مزدور بھگت رہے ہیں واضح رہے کہ مجلسی ایم۔ایل۔اے نے اسمبلی بجٹ اجلاس میں پولیس ڈیپارٹمینٹ پر انگشت نمائی کرتے ہوئے کتا گولی کے استعمال اور پاورلوم مزدوروں کو لوٹ لئے جانے کی جو بات کہی تھی اس ضمن میں ٹائمز گروپ کے  سنتوش سونونے کی ایک رپورٹ کے مطابق ناسک کے فوڈس اینڈ ڈرگس ڈیپارٹمینٹ نے مالیگاؤں کی میڈیکلس پر الپرازولم اور کھانسی کی دوائیاں فروخت کرنے پر پابندی لگائی ہے پولیس کی چھاپہ مار کاروائی میں 41,ہزار روپیہ مالیت کی 21000,الپرازولم گولیاں اور 140,بوتل کھانسی کی دوائیاں ضبط کی گئی۔ ٹائمز گروپ میں شائع رپورٹ کے مطابق مالیگاؤں کے پاورلوم مزدور دن اور رات کی زبردست محنت و مشقت کے بعد ان نشیلی ادویات اور کتا گولی کا استعمال کرتے ہیں جو کہ سراسر شہر کے محنت کش پاورلوم مزدوروں کی بدنامی کا سبب ہے۔ اور یہ بدنامی کیوں کر ہورہی ہے آسانی کیساتھ سمجھا جاسکتا ہے۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl