Advertising

وسیم رضوی ہم سے آمنے سامنے بات کرے

Hum Bharat
Tuesday 16 March 2021
Last Updated 2021-03-16T15:47:47Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 وسیم رضوی ہم  سے آمنے سامنے بات کرے



بد نام زمانہ شخص آتنکوادی وسیم رضوی کی قرآن شریف کے بارے میں بیہودہ بات کو لے  کر مرکز اہل سنت جامعہ قدیر    مرادآباد اور آل انڈیا جماعت اہلسنت کی ایک احتجاجی بیٹھک آج بتاریخ 16 مارچ 2021 منگلوار کو 2 بجے دن قدیری  منزل محمد علی روڈ تخت والی مسجد کے سامنے منعقد ہوئی اس بیٹھک میں  جامعہ قدیریہ اور آل انڈیا جماعت اہلسنت کے  خاص افراد نے شرکت کی۔۔۔۔


 بیٹھک  کو خطاب کرتے ہوئے آل انڈیا جماعت اہل سنت کے صدر اور جامعہ قدیریہ کے پرنسپل مہتمم اور آستانہ قدیریہ حضور مجدد مرادآبادی کے سجادہ نشین علامہ مفتی سید محمد انتساب حسین قدیری نے کہا کہ قرآن شریف اللہ تعالی کی ایسی کتاب ہے جس میں چودہ سو سال سے ایک حرف بھی کم زیادہ نہ ہوا اور نہ ہو سکتا ہے کیونکہ اس کا محافظ خود اللہ تعالٰی ہے  آپ نے کہا کی  اتنگوادی وسیم رضوی نے  صرف اپنی شہرت کے لیے یہ گندا اور گھٹیا کام کیا ہے جس کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے۔۔۔۔


 مفتی انتساب قدیری نے کہا کہ اگر اتنگوادی وسیم رضوی اپنے گناہوں سے توبہ کرلے یا وہ مر بھی جائے تب بھی اس کی لگائی ہوئی آگ نہیں بجھے گی اور بعد میں بھی کوئی اس جیسا آتنگوادی قرآن شریف کے بارے میں اس طرح کی گندی بات کہہ سکتا ہے اس لیے  ہم آتنکوادی وسیم رضوی کو کھلا چیلنج دیتے ہیں کہ وہ ہم سے آمنے سامنے بات کرے کرے تاکہ دنیا کو معلوم ہوجائے کہ جو کچھ اس نے قرآن شریف کے بارے میں کہاں ہے وہ وہ سراسر جھوٹ ہے کیونکہ قرآن شریف صرف اور صرف پیار اور محبت کا پیغام دیتا ہے آپ نے کہا کہ قرآن شریف میں صرف اپنی بات دنیا کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور اپنی بات زبردستی منوانے سے منع کیا گیا ہے۔۔۔


 پھر بھلا اسلام کو طاقت کے زور پر پھیلانے کا کیا سوال پیدا ہوتا ہے  کہ بھارت میں حضرت زندہ شاہ مدار اور حضرت خواجہ غریب نواز آئے تو انہوں نے صرف اپنی اسلامی بات رکھی وہ کوئی فوج لے کر بھارت نہیں آئے تھے کہا کہ اسلام اور قرآن اتنگواد بڑھانے کا نہیں بلکہ ہر طرح کے آتنگواد کو مٹانے کا سبق دیتا ہے اور آتنگ وادیوں کو یہ  بات پسند نہیں ہے ۔۔۔۔اس لیے وہ قرآن شریف کو بد نام کرنے کی گندی سوچ رکھتے ہیں  آپ نے کہا کہ ہم حکومت ہند سے مطالبہ کرتے ہی۔۔۔۔۔آتنگوادی وسیم رضوی نے ملک میں میں اشانتی لانے کی اور دنگا پھیلانے کی ناپاک کوشش کی ہے اس لیے اس کو گرفتار کرکے جیل میں ڈالا جائے اور ایسے کمینے انسان کو ملک میں دنگا پھیلانے کی ناپاک کوشش کے لئے کا  گنہگار مان کر آتنگوادی گوشہت کر کے پھانسی پر لٹکا دیا جائے۔۔۔۔۔


  آپ نے کہا کہ اس آتنگوادی وسیم رضوی کے مسلمانوں کا نہیں بلکہ پورے دیش کا گنہگار ہے جو کہ بھارت میں کبھی کسی کی مذہبی کتاب پر انگلی نہیں اٹھائی گئی ہے اور یہاں سب سب ایک دوسرے کا سامان کرتے ہیں اور آتنگوادی وسیم رضوی نے اس بھائی چارے کو برباد کرنے کی کوشش کی ہے اس لیے سارے بھارتی اس اتنگوادی وسیم رضوی کے خلاف میدان میں آئیں تاکہ ساری دنیا کو پتہ چلے کہ ہم سب بھارتی ایک ہے ۔۔۔۔۔


آپ نے کہا کہ کچھ لوگوں نے آتنگوادی وسیم رضوی کے سر کی قیمت لاکھوں روپے رکھی  ہے لیکن ہم اس کے سر تو کیا پورے وجود کو ایک روپے کا نہیں مانتے۔۔۔


آپنے  کہاں کے ہمارے یہاں نماز کے  بعد دعا کی جا رہی ہے کہ آتنگوادی وسیم رضوی جلد سے جلد جہنم پہنچ جائے۔۔۔۔۔۔


 اس بیٹھک میں مولانا حافظ قاری احتساب حسین قدیری          (نائب سجادہ نشین) 

مولانا امتیاز قدیری۔۔ مولانا حافظ عظیم قدیری ۔۔مولانا شعیب قدیری۔۔ محمد سلیم سہیل انور قدیری۔۔  ناظم اشرفی۔۔۔ غضنفر اشرفی حاجی شاداب۔۔۔  جاوید قدیری بھورے بھائی وغیرہ نے شرکت کی

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl