شیوسینا کے ذمہ داران کی آصف نیشنل کے ساتھ بیٹھ، شہر میں گونج
مالیگاؤں( شکیل پترکار ) ان دنوں شہر میں چرچا ہے کہ آصف نیشنل والے شیوسینا میں شامل ہورہے ہیں۔ جونا آگرہ روڈ علاقہ میں نیشنل کمپاؤنڈ میں شہر اور تعلقہ کے شیوسینا کے ذمہ داران سنجے دسانے ، اور راما مستری کے ساتھ آصف نیشنل والے کی اہم ملاقات اور شیوسینا میں شامل ہونے کو لیکر گرما گرم تبادلہ خیال ہوا۔ شہر میں چرچہ ہے کہ کیا نیشنل کمپاؤنڈ میں اب بھگوا جھنڈا لہرائے گا ؟ شہر کے لوگ حیران ہیں کہ مرحوم حاجی محمد اسماعیل کے فرزند آصف نیشنل آخر کیوں کر شیوسینا میں شامل ہونا چاہتے ہیں؟ آخر کیا بات ہے کہ مرحوم ابراہیم سیٹھ اور موجودہ این سی پی کے ریاستی سطح کے ذمہ دار الحاج محمد یوسف سیٹھ کی پرواہ کیئے بغیر اس طرح کا قدم اٹھایا جارہا ہے۔ ایسی کیا مجبوری ہے کہ شیوسینا نامی سیاسی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنا چاہتے ہیں؟ تو کیا اب نیشنل کمپاؤنڈ میں بھگوا جھنڈا لہرائے گا ؟