Advertising

نئے آئی ٹی ضوابط نجی معاملات کی پاسداری اور اظہار رائے کی آزادی کے لئے خطرہ: ایس آئی او

Hum Bharat
Tuesday 2 March 2021
Last Updated 2021-03-02T18:23:08Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 نئے آئی ٹی ضوابط نجی معاملات کی پاسداری اور اظہار رائے کی آزادی کے لئے خطرہ: ایس آئی او



حال ہی میں سوشل میڈیا، ڈیجیٹل خبروں اور او ٹی ٹی مواد کے لیے وضع کئے گئے انفارمیشن ٹکنالوجی (انٹرمیڈیری تنظیموں کے لیے اصول اور ڈیجیٹل میڈیا ضابطہ اخلاق) اصول 2021 نے کئی طرح کے سوالات پیدا کردیے ہیں۔


ان اصولوں کے تحت ، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو 180 دنوں تک افراد کا ڈیٹا محفوظ رکھنا ہوگا، جو کہ پہلے کی طئے شدہ  مدت سے دوگنی ہے- ظاہراً اس کا استعمال  تفتیشی مقاصد کے لئے ہوگا۔ قانون اس بات کو یقینی بنائے گا کہ صارف کے اکاؤنٹ حذف کرنے کے بعد بھی ڈیٹا کو محفوظ کرنا ہوگا۔ نئے ضوابط حکومت اور عدالتوں کو یہ اختیار دیتے ہیں کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو یہ بتانے کے لیے مجبور کریں کہ فلاں مواد کس نے تخلیق کیا ہے۔


ملک میں ڈیٹا پروٹیکشن قانون  اور عوام کی نگرانی سے متعلق اصول و ضوابط کی عدم موجودگی کے سبب ریاستی مشینری ان احکامات کہ استعمال لوگوں کے نجی معاملات میں دخل اندازی اور ظلم و زیادتی کے لیے کر سکتی ہے۔ ' انفارمیشن ٹکنالوجی ڈکرپشن کے اصولوں ' کے ساتھ مل کر یہ ضوابط حکومت کو "اینڈ ٹو اینڈ انسکرپشن" کو توڑکر یہ جاننے میں مدد فراہم کریں گے کہ کون سے پیغامات کس نے بھیجے ہیں. یہ احکامات "انسکرپشن" کو  یقینی بنانے کے لیے لاگو موجودہ پروٹوکول کے لیے بھی خطرہ ہیں، جو گزشتہ برسوں میں سخت سائبر سکیورٹی ٹیسٹنگ کے ذریعہ بنایا گیا ہے۔


یہ قوانین ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب نگرانی اور رازداری سے متعلق اس کے موقف پر متعدد قانونی چارہ جوئی حکومت کو چیلنج کررہی ہیں۔ ڈیجیٹل خبروں، او ٹی ٹی  کے مواد اور اس طرح کے دیگر  پلیٹ فارم  پر حکومت کے دن بہ دن بڑھتے بہت زیادہ کٹرول پر ماہرین کے درمیان غور و فکر اور وسیع پیمانے پر صلاح و مشورہ کی ضرورت ہے.

 

اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او)  اس نئے آئی ٹی انٹرمیڈیریز اصولوں کی مخالفت کرتی ہے۔ ہمیں لگتا ہے کہ یہ ضوابط ہمیں وسیع پیمانے پر ریاستی نگرانی کی طرف لے جا رہے ہیں۔ لہذا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت فوری طور پر ان اصولوں پر از سرِ نو غور کرے اور اس سلسلے میں صلاح مشورہ اور غور و خوض کا آغاز کرے۔ ہم سماجی تنظیموں سے بھی درخواست کرتے ہیں کہ وہ ڈیجیٹل رازداری اور اظہار رائے کی آزادی کو موضوع بحث بنائیں۔


---

کڈیور نہال صاحب

نیشنل سیکرٹری

اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا

📞 7208656094

📧 media@sio-india.org

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl