Advertising

دہلی جامع مسجد پر وسیم رضوی کے خلاف زبردست احتجاج

Hum Bharat
Friday, 19 March 2021
Last Updated 2021-03-19T10:53:43Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 


ان دنوں وسیم رضوی سے ہندوستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے مسلمان کافی ناراض ہیں۔ وسیم رضوی کے خلاف لوگ میدان میں آچکے ہیں کاروائی کرنے کی مانگ کی جارہی ہے۔ وسیم رضوی نے قرآن کی 26 آیتوں کو قرآن سے نکالنے کے لئے سپریم کورٹ میں پی آئی ایل داخل کی ہے۔ جس کی وجہ سے دنیا بھر کے مسلمانوں میں غصہ پایا جارہا۔



ہندوستان میں جگہ جگہ وسیم رضوی کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ اسی سلسلے میں 19 مارچ 2021 بروز جمعہ دہلی کی جامع مسجد کے باہر تمام مسالک کے علماء اور لوگوں نے مل کر رضوی کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔اور اس پر کاروائی کی مانگ کی۔ احتجاج میں شریک مقررین نے کہا کہ ملعون ایک دوسرے مسلک کے لوگوں کو آپس میں لڑانا چاہتا ہے لیکن ہم ایک ساتھ ایک پیلٹ فارم پر ہیں۔


یاد رہے کہ وسیم رضوی اس سے قبل بھی اسلام اور مسلمانوں کےخلاف زہر افشانی کرچکا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ان تمام احتجاج کا کیا اثر ہوتا ہے اور کیا کاروائی ہوگی؟

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl