تحریر: ایم ودود ساجد
لندن میں مقیم میرے عزیز دوست محمد غزالی خان Mohammad Ghazali Khan نے Muslim Mirror کے حوالے سے لکھا ہے کہ مظفرنگر میں ایک میٹنگ میں علماء نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ جہیز کے لین دین، موسیقی اور پٹاخوں والی شادیوں میں وہ نکاح نہیں پڑھائیں گے۔۔
یہ بہت عمدہ پہل ہے۔۔ دوسرے علماء کو بھی اس میں شامل کیا جانا چاہئے ۔۔ اس پہل کی تشہیر کی جانی چاہئے۔۔ جو علماء یا نکاح خواں اس فیصلہ کی خلاف ورزی کریں انہیں عار دلائی جائے ۔۔ اس عمل کیلئے کبار علماء کی تائید حاصل کی جائے ۔۔ بڑے مدارس کے مہتمم اور مفتیان کرام سے بیانات دلوائے جائیں ۔۔۔ ائمہ سے جمعہ کے روز خطاب کرایا جائے ۔۔۔
یہ کام سخت ضرور ہے لیکن اس کے نتائج اچھے برآمد ہوسکتے ہیں ۔۔ امروہہ کا واقعہ تو تازہ ہے جہاں مفتی عفان منصور پوری نے گاجے باجے والی ایک شادی میں نکاح پڑھانے سے انکار کردیا تھا ۔۔ کئی علماء نے ان کی پیروی کی۔۔ نکاح تو ہونا ہی تھا لہذا ایک صاحب نے "کچھ لعن طعن " کرکے نکاح پڑھا دیا۔۔
ممکن ہے لڑکی اور لڑکے والوں سے توبہ تلافی اور اظہار ندامت کرایا گیا ہو۔۔ لیکن میری تجویز یہ ہے کہ ایسے ناہنجار لوگوں کا نکاح محض اس شرط پر پڑھایا جائے کہ وہ توبہ' عہد اور اظہار ندامت کے علاوہ نکاح خوانی سے پہلے اپنی حیثیت کے مطابق اس محلہ کی یتیم بچیوں یا بیوا خواتین کی جوان بچیوں کی شادی کا خرچ ادا کریں ۔۔۔ کیا "مظفر نگر" کی مذکورہ "میٹنگ" والے علماء ایسا کرنے کو تیار ہیں ۔۔؟