تین سال حاملہ رہنے کے بعد خاتون نے بکرے کو جنم دیا
ذرائع( نیوز 18 ) اس وقت ایک بڑی حیرت انگیز اور چونکا دینے والی خبر سامنے آئی ہے کہ نائجیریا میں تین سال تک حاملہ رہنے کے بعد ایک خاتون نے بکرے کو جنم دیا ہے۔ حالانکہ یہ بات بالکل سچ ہے لیکن پھر بھی لوگوں کو یقین نہیں آرہا ہے کیونکہ یہ بہت ہی انوکھا اور حیرت انگیز معاملہ ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اس سے قبل بھی نائجیریا میں 2012 میں ایک خاتون نے گھوڑے کی طرح نظر آنے والے بچے کو جنم دیا تھا جو دیکھنے میں گھوڑے کی شکل کا تھا اس وقت بھی لوگوں کی حیرت کی انتہا نہیں تھی۔
یہ معاملہ سننے میں یقینا نا قابل یقین اور حیرت انگیز ضرور ہے لیکن یہ بالکل سچ ہے۔ واضح ہوکہ سائیمن چُکبو نامی شخص نے سوشل میڈیا پر نائجیریا میں خاتون کو بکرا پیدا ہونے والی خبر کی تصدیق کی ہے۔ نائجیریا میں یہ کوئی پہلا معاملہ نہیں ہے بلکہ گذشتہ میں بھی خواتین ڈیلیوری کو لیکر کئی حیرت انگیز معاملات سامنے آچکے ہیں۔ سائیمن چُکبو نے سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر شئیر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ خاتون پچھلے تین سالوں سے حاملہ تھی۔ خاتون نے حال ہی میں ایک بکرے کو جنم دیا ہے۔ اس واقعہ کے بعد ہر کسی نے دانتوں تلے انگلی دبالی ہے۔ اس خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد لوگ نائجیریا میں مقام پیدائش پر جاکر اس پیدا ہونے والے بکرے کو دیکھ رہے ہیں۔