Advertising

نابالغ کا سنگین جنسی استحصال۔ لڑکی نے بچے کو جنم دیا۔

Hum Bharat
Wednesday, 3 March 2021
Last Updated 2021-03-03T14:36:41Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 نابالغ کا سنگین جنسی استحصال۔ لڑکی نے بچے کو جنم دیا۔
تین ملزمین کے خلاف پوسکو اور 376 کا مقدمہ درج
شادی کا لالچ دے کر نابالغ کے ساتھ دھوکہ دہی اور زنا کا معاملہ اجاگر ۔ پولس نے کی کارروائی۔



مالیگاؤں: چھاؤنی پولس اسٹیشن میں دو ماہ کی بچی کے ہمراہ 17 سالہ نابالغ نے سنگین شکایت کی ہے کہ سیرونی کے رہنے والے ملزمین انیل کدم، پرنیکا کدم اور آشاکدم نے نابالغ کو شادی کا لالچ دے کر اس کا جنسی استحصال کرتے رہے۔ یہاں تک 17 سالہ لڑکی حاملہ ہوگئی اور ایک بچے کو جنم بھی دے دیا۔ اس معاملے میں پولس نے ملزمین کے خلاف پوسکو اور زنا کے مقدمات کا اندراج کرلیا ہے۔ پولس نے قانون کی دفعات 17/4/3/376/78/2021 کے علاوہ "جے" کا مکمل مقدمہ اور کیس داخل کردیا ہے۔ یاد رہے کہ اس معاملے میں ملزم ایک اور ملزم دو کو پورے معاملے کا علم تھا لیکن انہوں نے اس معاملے کو چھپایا اس لئے پولس نے ان کے خلاف بھی مقدمہ داخل کیا ہے۔ نابالغ کے ساتھ جنسی استحصال اور دھوکہ دہی کا یہ معاملہ لکشمی واڑی موہن تھیٹر کا بتایا گیاہے۔


سروے نمبر 224 میں 3 لاکھ سے زائد کی بجلی چوری




مالیگاؤں( شکیل پترکار ) تعلقہ پولس اسٹیشن میں بجلی بورڈ کے جونیئر انجینئر 32 سالہ فریادی رتیش کمار سنہا نے شکایت کی کہ ستمبر 2020 میں ملزم الطاف حسین حاجی غلام عباس جعفری اور ملزم جعفر عباس الطاف حسین جعفری نے 3 لاکھ 94 ہزار کی 24 ہزار 854 بجلی یونٹ چوری کی۔ اس معاملے میں تعلقہ پولس کے تھانہ دار نے  مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ان ملزمان نے سروے نمبر 224 میں النکار سائزنگ کے پاس پلاٹ نمبر 11/12 میں بجلی چوری کی۔ تفصیلات کےمطابق ملزمین نے الیکٹرک میٹر میں تھری فیس میں چھیڑ چھاڑ کی تھی جس سے بجلی کمپنی کو نقصان پہنچا۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl