Advertising

ریاست میں لاک ڈاون لگانے کا کوئی ارادہ نہیں :وزیر اعلی

Hum Bharat
Monday, 1 March 2021
Last Updated 2021-03-01T07:52:42Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 ریاست میں لاک ڈاون لگانے کا کوئی ارادہ نہیں :وزیر اعلی


ٹرینوں میں زیادہ بھیڑ نہیں کرنے اور پرائیویٹ دفاتر کے اوقات میں تبدیلی کرنے کیلئے بھی ادھو ٹھاکرے نے کہا


  

ممبئی :(محمد یوسف رانا )پوجا چوہان مبینہ خودکشی معاملے میں ریاست کے وزیر جنگلات سنجے راٹھوڑ نے بالآخر آج وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کو اپنا استعفی سپرد کر دیا ۔ سنجے راٹھوڑ نے وزارت سے اپنا استعفی دیتے وقت کہا کہ اس معاملے میں سماج میں میری بدنامی رکے اور غیرجانبدارانہ تفتیش ہوئے تا کہ سچ کیا ہے وہ باہر آئے اسی وجہ سے میں وزارت کے عہدے سے استعفی دے رہا ہوں ۔ اس پر وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کا رد عمل دیکھنا بہت اہمیت رکھتا ہے حالانکہ وزیر اعلی نے بتایا کہ سنجے راٹھوڑ کا استعفی منظور کر لیا گیا ہے ۔اس موقع پر وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے کئی معاملات پر اپنے خیالات رکھتے ہوئے سب سے پہلے راج ٹھاکرے کے ماسک نہیں لگانے کے اعلان پر کہا کہ انہیں میرا سلام ۔ 


وزیر اعلی نے کہا کہ حالانکہ ریاست میں کورونا کے مریضوں کا اضافہ ہو رہا ہے لیکن لاک ڈاون لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔انہوں نے ٹرینوں میں زیادہ بھیڑ نہیں کرنے کی عوام سے اپیل کی ہیں ۔ وزیر اعلی نے کہا کہ موہن ڈیلکر معاملے کی جانچ جاری ہے اور جو احوال آئے گا اس کے بعد کارروائی کی جائے گی ۔پوجا چوہان مبینہ قتل معاملے میں وزیر اعلی نے کہا کہ اس معاملے میں ان کے والدین نے کسی طرح کی شکایت نہیں کی ہے۔ جبکہ والدین نےوزیر اعلی سے کہا ہے کہ اس معاملے کی جانچ الگ طرح سے ہونا چاہیئے اور خاطیوں کو آپ سزا دیں گے اس کا ہمیں پورا بھروسہ ہے اس کے علاوہ پوجا چوہان کے والدین نے مجھ سے ملاقات کی ہے اور ایک خط مجھے دیا ہے وزیر اعلی نے کہا کہ جانچ کی سمت کو بھٹکانے کا بھی کام شروع ہے جبکہ ہماری جانچ جاری ہے اور جو بھی خاطی پایا جاتا ہے اس پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔


وزیر اعلی نے کہا کہ صرف اقتدار نہیں رہے اس لئے الزام لگانا غلط بات ہے اور اس معاملے میں نچلے درجے کی سیاست کی جا رہی ہے ۔وزیر اعلی نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن لیڈر کو پوری جواب داری سے کچھ بھی بولنا چاہیئے اور کورونا مہاماری کے دوران بدعنوانی کا الزام غلط ہے ۔وزیر اعلی نے یہ بھی کہا کہ ریاست میں ایک مرتبہ پھر سے کورونا مہاماری کے کیسیس میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن سرکار جو بھی ممکن ہو گا اسے روکنے کیلئے کام کرے گی ۔انہوں نے بتایا کہ ۸؍مارچ کو ریاست کا بجٹ ایوان میں پیش کیا جائے گا اور کل بروز پیر یکم مارچ سے اسمبلی کا اجلاس شروع ہو رہا ہے ۔وزیر اعلی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے مجھے ایک مفت میں صلاح دیتے ہوئے کہا کہ اقتدار کیلئے مجبوری قبول کرنے کی تاریخ بھی عوام یاد رکھے گی ۔یہاں مجھے کہنا ہے کہ مجھے غلط املا جملہ بولنے والے پہلے اپنے گریبان میں دیکھیں انہوں نے تو ملک کو ہی فروخت کر دیا ہےجسے تاریخ میں یاد رکھا جائے گا ۔ وزیر اعلی نے اپوزیشن کے سوال پر جواب دیتے ہوئے مزید کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ اپوزیشن لیڈر جو کہہ رہے ہیں وہ حقیقت میں نہیں ہے کیونکہ جی ایس ٹی کے ۳۶؍ہزار کروڑ روپیہ آنا باقی ہے وہیں اپوزیشن لیڈر ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں اس پر کچھ نہیں کہتے ہیں کیونکہ مرکز میں ان کی پارٹی کی سرکار ہے ۔وہیں اپوزیشن لیڈر دیویندر فڈنویس نے کہا کہ پوجا چوہان مبینہ خودکشی معاملے میں اب ایف آئی آر داخل ہونی چاہیئے ۔انہوں نے مزید کہا کہ حقیقت میں پہلے ہی دن سنجے راٹھوڑ کو استعفی دے دینا چاہیئے تھا اور جس طرح کے شواہد ہیں یہ دیکھتے ہوئے وزیر کے عہدے پر رہنا غلط ہے ۔ اپوزیشن لیڈر کے بعد خود وزیر جنگلات سنجے راٹھوڑ نے کہا کہ میں نے اپنا استعفی وزیر اعلی کو دے دیا ہے پچھلےکچھ دنوں سے ہمارے بنجارہ سماج کی نوجوان لڑکی پوجا چوہان کی دردناک موت پر اپوزیشن لیڈر نے گندی سیاست کی ہے اور میرے سماج کی بدنامی بھی انہوں نے کی ۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl