Advertising

عوام کو پہلے اطلاع دی جائے ریاست میں اچانک لاک ڈاون نہیں: ادھو ٹھاکرے

Hum Bharat
Sunday, 28 March 2021
Last Updated 2021-03-27T23:38:35Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

 ضلعی انتظامیہ فیصلہ کریں لاک ڈاون کب سے لگایا 
جائے:وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے

آج سے پورے مہاراشٹر میں نائٹ کرفیوکے ساتھ دفعہ144 ؍کانفاذ


ممبئی:۔(محمد یوسف رانا)صوبہ مہاراشٹر میں کرونا کی وبا کی دوسری لہرنے کہرام برپا کر دیا ہے جس  سے سینکڑوں لوگ متاثر ہوئے ہیں گزشتہ 4؍ دنوں میں بڑی تعداد میں مریض پائے جانے کی وجہ سے کرونا متاثرین کی تعداد1؍لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔اسی کے پیش نظر ریاستی حکومت نے اس مرتبہ نہ صرف متاثرہ ضلعے بلکہ پوری ریاست میں ہی پابندیاں عائد کرنے کافیصلہ کرتے ہوئے شہریان سے حکومت کی جانب سے جاری کی جانے والے رہنمایانہ اصولوں پر مکمل طورپرعمل کرنے کی اپیل کی  ہے۔وہیں ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ لاک ڈاون نافذ کرنے کی صورت میں ریاست کو معیشت کی شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اس بات پر مرکزی ماہرین نے بھی اتفاق کرتے ہوئے کرونا کی جانچ دائرے کو مزیدوسیع کرنے پرزور دیتے ہوئے ویکسی نیشن بڑھانے کی بھی بات کی ہے ۔


آج(اتوار) سے نائٹ کرفیو سے متعلق جن نئے قواعد کا اعلان کیا گیا ہے اس کے مطابق حکومت نے عوام سےدرخواست کی ہے کہ وہ۲۸؍مارچ کو ہولی اور۲۹؍ مارچ کو رنگ پنجمی انتہائی سادگی کے ساتھ منائیں اس موقع پر کوئی بڑا مذہبی یا ثقافتی پروگراموں کو منعقد کرنے کی قطعی اجازت نہیں ہوگی۔ اسی کے ساتھ سرکار نے عیسائیوں سے۲؍اپریل کو گڈفرائیڈے اور 4؍اپریل کو ایسٹرا اتوارسادگی سے منانے کی اپیل کے ساتھ کہا ہے کہ اگر چرچ میں جگہ کم ہو تو پھر۱۰؍ سے ۲۵؍ افراد ہی شرکت کریں۔اسی طرح شب برات کے موقع پر مساجد، قبرستانوں اور مذہبی مقامات پر۲۸؍ مارچ سے 4؍اپریل تک صرف۵۰؍لوگوں کومذہبی رسومات کی ادائیگی کی اجازت دی ہے۔آج سے پورے مہاراشٹر میں لگنے والے نائٹ کرفیو گائیڈ لائنز مہاراشٹرا حکومت نے کرونا سے متعلق پابندیوں میں۱۵؍ اپریل تک توسیع کردی ہے۔


 نائٹ کرفیو شام میں۸؍ بجے سے صبح ۷؍بجے تک رہے گا۔ جس کی رو سے4؍یا5؍ لوگوں کے جمع ہونےپر پابندی ہوگی،بنا ماسک پکڑ ے جان ےپر500؍ روپئے جرمانہ اور تھوکنے پر1000 ؍ روپئےجرمانہ ہوگا۔عوامی مقامات کے باغات / بیچوں میں رات8؍ بجے سے صبح۷؍ بجے تک بندرہیں گے نیز قانون کی خلاف ورزی کرنے پر1000 ؍ جرمانہ ہوگا۔27؍ مارچ کی آدھی رات سے تمام سنیما ہال (سنگل اسکرین ، ملٹی پلیکس) ، مالز ، آڈیٹوریم ، ریستوراں میں۸ بجے شام صبح7؍ بجے تک مکمل طورپر بندرہیں گے مگر ریستوراں میں ہوم ڈیلیوری اوپارسل کی اجازت ہوگی۔مقامی حکام نے شمالی نواحی علاقوں میں سخت پابندیاں عائد کردی ہیں۔ نقل و حرکت پرپابندی نہیں لگائی گئی ہے مگراس دوران دفعہ 144؍ نافذ ہوگا جس سے 4؍ سے زیادہ افراد جمع نہیںہوسکیں گے غیر ضروری دکانیں بند کردی جائیں گی ہفتے کے آخر میں ریستورانوں پر پابندی ہوگی۔ نیز دکانوں کا وقت تبدیل کردیا گیا ہے اور شادیوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔اس کے علاوہ نجی دفاتر کو نئی رہنمایانہ خطوط کے بارے میں بھی معلومات دی گئی ہیں۔ دفاتر سے کہا گیا ہے کہ وہ ملازمین کی حاضری کو تبدیل کریں۔ اس کے علاوہ ادھوٹھاکرے نے حکام سے وینٹیلیٹروں ، آئی سی یو اور آکسیجن بیڈ کی دستیابی میں اورٹیسٹنگ میں اضافے کے احکامات بھی دیئے گئے ہیں۔کورونا وائرس کو لے کر  قائم کی گئی ریاستی ٹاسک فورس سے کہا گیا ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کو اس وائرس کے نئے تغیرات سے آگاہ کریں۔


 وزیر اعلی نے کہا کہ ضلعی سربراہ فیصلہ کریں گے کہ کب لاک ڈاؤن کا آرڈر دیا جائے لیکن انہوں نے کہا کہ ریاست بھر میں اچانک لاک ڈاؤن نہیں ہوگا اور عوام کو پیشگی اطلاع دی جائے گی۔لاک ڈاؤن نافذ نہیں کرنا چاہتا۔ لیکن ایسا لگتا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے بعد صحت کی سہولیات میں کمی کا امکان ہے۔ عہدیداروں کو جانچ پڑتال کرنی چاہئے کہ کیا نجی ادارے ملازمین کی حاضری اور آفس ٹائم کے بارے میں رہنما اصولوں پر عمل پیراہونا چاہئے۔ریاست مہاراشٹر حفاظتی ٹیکوں کے پروگراموں کے سلسلے  ملک میں اول نمبر پر ہے۔ ایسی صورتحال میں اس پروگرام کو زیادہ موثر انداز میں نافذ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ حکومت نے لوگوں کو ماسک لگانے ، سینیٹائزر کے استعمال جیسے کوویڈ قوانین پر سختی سے عمل کرنے کا حکم دیا ہے۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl