Advertising

شردپوارکی امیت شاہ سے خفیہ ملاقات،مہا وکاس آگھاڑی میں ہلچل

Hum Bharat
Monday, 29 March 2021
Last Updated 2021-03-29T14:52:38Z
Premium By Raushan Design With Shroff Templates

یہ ملاقات مہا وکاس آگھاڑی یاادھو سرکار کے لئےکوئی خطرہ نہیں ہے:سنجے راوت


ممبئی:۔(محمدیوسف رانا) مہاوکاس آگھاڑی متحدہ محاذ میںروزبہ روز اتار چڑھاوآنے کی وجہ سے مہاراشٹر کی سیاست تذبذب کاشکار نظر آرہی ہے سچن وازے کیس میں ریاستی وزیرداخلہ انیل دیشمکھ کے متعلق برسراقتدار شیوسینا کے کڑے بیان کے بعد مہاراشٹر کی سیاست میں ایک نیا موڑاس وقت دیکھنے کو ملا جب این سی پی کے سربراہ اور سینئر رہنما شردپوار نے احمدآبادمیںایک تاجر کےگھر پر مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے خفیہ ملاقات نے جس کی وجہ سے مہاراشٹر کی سیاست میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔


تفصیلات کےمطابق مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے این سی پی سپریمو شرد پوار سے ملاقات کی خبرنے سیاسی ہلچل کو تیز کردیا۔سیاسی ماہرین قیاس آرائیاں کررہے ہیں کہ مہاراشٹرا میں ایک بہت بڑا انقلاب برپا ہوسکتا ہے جو ادھو حکومت کے لئے خطرے کی گھنٹی کے طورپربھی دیکھاجارہا ہے۔ایک جانب جہاں شیوسینا اور این سی پی میں مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انیل دیش مکھ کے بارے میں بیانات نے ریاست میں برسراقتدار مہا وکاس آگھاڑی اتحادکےاختلافات میں اضافہ ہوا ہے۔ تودوسری جانب این سی پی کے سپریمو شرد پوار نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی خبر نے گویا صوبہ کی سیاست کو الٹ پلٹ کر رکھ دیا ہےاس پر طرہ امتیاز یہ کہ اس ملاقات کے بعد اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے امیت شاہ نے یہ کہہ کر کہ ’’ہر چیز کو عام نہیں کیا جاتا ہے‘‘ مہا وکاس آگھاڑی کے لیڈران کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کوبھی سوچنے پرمجبور کردیا ہے یہی سبب ہے کہ سیاسی ماہرین قیاس آرائیاں کررہے ہیں کہ مہاراشٹرا میں جلد ہی ایک بہت بڑی سیاسی اتھل پتھل  کے امکان سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا متحدہ محاذ کے قائداورریاستی وزیر اعلی ادھوٹھاکرے کے لئے بھی خطرے کی گھنٹی ثابت ہوسکتی ہے۔


ذرائع کےمطابق مرکزی وزیرداخلہ کی دعوت پر شردپواراور پرفل پٹیل دونوں ذاتی جیٹ طیارے کا استعمال کرتے ہوئے احمدآباد میں بی جے پی کے انتہائی قریبی مانے جانےوالے تاجر کے کارپوریٹ ہاوس پہنچے تینوں لیڈران اورتاجر کے ساتھ بند کمرے میں ہونے والی باتیں کسی معمہ سے کم نہیں ہے۔  اس سے قبل بھی یہ تاجر بارامتی میں شردپوار سے ملاقات کرچکا ہے۔کمرے سے باہر آنے کے بعد امیت شاہ کا یہ کہنا کہ ’’ ہر چیز کو عام نہیں کیا جاتا ہے‘‘ نے مہاراشٹر کی سیاست میں ایک طوفان برپا کردیا ہے۔


  این سی پی صدر شرد پوار اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے مابین مبینہ ملاقات کی خبر کا انکشاف ہونے  پرسیاسی حلقوں میں ہونےوالے تنازعہ کودیکھتے ہوئے این سی پی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن بی جے پی کے ذریعہ شرد پواراور امیت شاہ میں خفیہ ملاقات کی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔ احمد آباد میںایسی کوئی میٹنگ یاخفیہ میٹنگ ہوئی ہی نہیں ہے۔ شرد پوار اور پرفل پٹیل احمد آباد کے پروگرام سے براہ راست ممبئی واپس آئے تھے۔


جبکہ این سی پی کے رہنما اور اقلیتی امور کےوزیر نواب ملک نے اس خفیہ ملاقات کے متعلق کہا کہ گجرات کے ایک اخبار کے ذریعہ اطلاع ملی ہے کہ شردپوار اورپرفل پٹیل مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملے ہیں۔ حالانکہ گزشتہ دو روزسے ٹوئیٹر پرایسی کسی بھی میٹنگ کا کوئی تذکرہ نہیں ہے۔


شیوسیناکےترجمان اور رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے اپنےردعمل کااظہار کرتے ہوئے صحافیوں کے درمیان کہا کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ شردپوار اور امیت شاہ کی ملاقات ہوئی ہے یا نہیں؟ مجھے اس کے بارے میں مکمل طورپرمعلومات نہیں ہے۔اگر ملاقات ہوئی ہے تو اس میں حرج کی کوئی بات نہیں ہے۔ سنجے راوت نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ملک کے وزیر داخلہ کا اراکین پارلیمنٹ یا بڑے لیڈران سے ملاقات کرنے سے کیا فائدہ ہے؟"اگر دونوں رہنما کسی کام کے لئے ملے تو اس میں مضائقہ نہیںہے۔ ہم بھی وزیر داخلہ سے بھی مل سکتے ہیں۔ سیاست میں کوئی ملاقات خفیہ نہیں ہے۔ خبر آپ تک پہنچی تو پھر ملاقات کیسے خفیہ رہی؟ یہ صرف اتنا نہیں ہے کہ سب کچھ کھل کر بیان کیا گیا ہے۔ وہ چیزیں بعد میں عام ہوجاتی ہیں۔ چونکہ بند دروازوںمیںہونےوالی گفتگو موضوع بحث ہی رہتی ہے مگر اس سے مہا وکاس آگھاڑی سرکار یاادھوکو کسی بھی طرح کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔سنجے راوت نے مزید کہا کہ تنقیدیں ہوتی رہتی ہیں یہ جمہوریت حصہ ہے سیاست میں تھوڑی بہت ہلچل تو ہونی ہی چاہئے۔


بی جے پی کا کہنا ہے کہ شردپوار اور امیت شاہ کی اس خصوصی ملاقات کا منصوبہ احمدآباد کے اس صنعت کار نے بارہ متی میں شردپوار سے مل کر بنا چکا تھا اس کے بعد گاندھی نگر میں اس کے مہمان خانے پر شردپواراور امیت شاہ کی ملاقات ہوئی تاہم اس میٹنگ میں کیا تبادلہ خیال کیا گیا اس کے بارے میں  کوئی سرکاری بیان نہیں دیا گیا ہے۔

iklan
Comments
Commentsyang tampil sepenuhnya tanggung jawab komentator seperti yang diatur UU ITE
  • Stars Rally to Beat Predators in Winter Classic at Cotton Bowl